بادام سردیوں کی خاص سوغات ہیں۔ کسی کو بادام کا حلوہ کھانا پسند ہوتا ہے تو کسی کے ہر میٹھے میں کٹے ہوئے بادام ہونا لازمی ہیں۔ آج کل خشم میوہ جات کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ انھیں خریدنا لوگوں کے بس میں نہیں رہا لیکن ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں ایسا طریقہ جس سے گھر بیٹھے آپ بادام کے درخت کے مالک بن سکتے ہیں۔
بادام اگانے کا طریقہ
گھر میں آنے والے باداموں میں سے 2 بادام الگ کردیں اور انھیں ایک رات اور ایک دن کے لئے پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔ اگلے دن باداموں کو ہلکے ہاتھ سے چھیل لیں اور ایک ایئر ٹائٹ کنٹینر میں کوکوپیٹ بچھا کر بادام ہلکے سے دبادیں اور اوپر بھی کوکو پیٹ ڈال دیں۔ اب اس کوکوپیٹ میں ہلکا سا پانی کا اسپرے کریں۔ بہت زیادہ نہیں کرنا ورنہ بادام سڑ جائیں گے۔ پانی اسپرے کرنے کے بعد باکس کا ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
فریج میں ہر 15 دن بعد ڈبے کو اوپر سے دیکھیں کہ اس میں پانی کے بلبلے نظر آرہے ہیں یا نہیں۔ اگر نہ نظر آرہے ہوں تو ہلکا سا پانی کا اسپرے کر کے دوبارہ ڈبے کو بند کر کے فریج میں رکھ دیں۔ 40 دن بعد ڈبا کھول کے دیکھیں اگر بادام میں کریک آگیا ہے تو اس کا مطلب وہ اب بوئے جانے کے لئے تیار ہے جبکہ اگر وہ نرم ہوگیا ہے تو بادام خراب ہوگیا ہے۔
اب تیار بادام کو گملے میں لگانا ہے۔ چھوٹے سے گملے میں کوکوپیٹ پر پانی کا اسپرے کردیں اور بادام کی کونپل کو احتیاط سے نیچے کی جانب دبا دیں۔ گملے کو چیونٹی اور کیڑے مکوڑوں سے بچانے کے لئے ایک برتن میں پانی اور پتھرکے اوپر رکھ دیں۔ اس گملے کو برتن سمیت کسی گھنے درخت یا پودے کے نیچے رکھیں تا کہ سورج کی روشنی راہ راست نہ پڑے۔ 45 دن بعد بادام کا چھوٹا سا پودا تیار ہوجائے گا۔
سردی میں بادام اگانے کا طریقہ
سردی کے موسم میں بادام اگانا چاہتے ہیں تو بھیگے ہوئے بادام کو فریج میں نہ رکھیں بلکہ براہِ راست کوکوپیٹ والے گملے میں دبا دیں اور 45 دن بعد دیکھیں۔ اگر کونپل نکل آئی ہے تو اس بھی الگ گملے میں دبا کر مٹی کے برتن پر رکھ دیں۔ اب ہر سال بادام لینے کے لئے آپ کو خریدنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہیے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badam Ugane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badam Ugane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.