سستی کریمیں لگانے سے چہرے پر غیر ضروری بال پیدا ہوتے ہیں ۔۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا ان بالوں کو ختم کرنے کا وہ طریقہ جو کارآمد ہے

رنگ گورا کرنے کے لیے مختلف بیوٹی کریموں اور فارمولا کریموں کا استعمال اگر آپ بھی کرتی ہیں تو ایسا کرنا چھوڑ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے خواتین کے چہرے پر اضافی بالوں کی نشوونما بڑھ جاتی ہے۔ لہٰذا اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ کریمیں جن میں مرکری کا استعمال زیادہ سے زیادہ ہے وہ اپنے چہرے پر استعمال نہ کریں۔ اگر آپ اپنا رنگ گورا کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک مہنگا کام ہے۔ ظاہر ہے فطرت کے مخالف جانا آسان نہیں ہوتا۔ اس لیے اگر آپ کو واقعی رنگ صاف کرنے کا شوق ہے تو یا تو قدرتی چیزوں پر انحصار کیا جائے یا پھر اچھے ڈٹرماٹولوجسٹ کی بتائی گئی ادویات استعمال کریں تاکہ چہرے کی جلد پر بُرے اثرات مرتب نہ ہوں۔

ڈاکٹر شائستہ لودھی:

ڈاکٹر شائستہ لودھی ایک نجی مارننگ پروگرام میں بتاتی ہیں کہ: '' لڑکیوں کو رنگ گورا کرنے کا شوق اضافی بالوں کی نشوونما کی جانب دھکیلتا ہے۔ کسی لڑکی کو ماہواری وقت پر آتی ہوں اور اس کی ہارمونل رپورٹس بلکل نارمل ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کے جسم میں اندرونی طور پر کوئی مسئلہ نہیں چل رہا ہوگا۔ بلکہ مسائل ہوتے ہیں، لیکن ایسے فوری طور پر ان کی تشخیص نہیں ہو پاتی ہے۔ لہٰذا جوان ہوتی بچیوں کے چہرے اور جسم پر جونہی مائیں اضافی بالوں کی نشوونما دیکھیں فوری ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ بروقت بچی کو مشکل سے بچایا جاسکے۔ ہمارے پاس 9 سالہ بچی کو اس کی والدہ لے کر آئیں تھیں جس کے انڈرآرمز میں نارمل سے زیادہ بالوں کی افزائش تھی جس کی وجہ سے اس میں پسینہ اور بو بہت زیادہ آتی تھی۔ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ اضافی بال صرف جوان بچیوں اور خواتین کو ہوتے ہیں یہ بال اب تو 8 سال کی بچیوں میں بھی بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ ہمارا خراب روٹین بھی ہے۔ کھانے پینے میں اب وہ پہلے جیسی بات نہیں رہی، پہلے خواتین کے چہرے پر بال ہوتے تھے تو ان کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا لیکن آج تو چھوٹے بچے بھی مذاق اڑانا شروع کر دیتے ہیں جبکہ وہ جانتے بھی نہیں ہیں کہ اس سب کے دوران ایک لڑکی یا عورت کس تکلیف سے گزر رہی ہوتی ہے۔ ''

ٹریٹمنٹ کیا ہیں؟

اضافی بالوں کے لیے لیزر کے سوا کوئی حل نہیں ہے اور لیزر بھی آپ کی ماضی کی تمام تر ہسٹری کے مطابق ہی بتایا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کو ہارمونز کا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن ان کے بالوں کی نشوونما اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ لیزر کی 7 سے 8 مرتبہ بھی سٹننگ لے لیں تو بھی ان کے بال ختم نہیں ہوتے، ظاہر ہے جس کا بال موٹا ہوگا وہ پہلے کم ہوگا یعنی ہلکا ہوگا پھر اس کی نشوونما کمزور ہوگی اور پھر اس کے بعد وہ ختم ہوں گے۔ اس کے لیے ڈاکٹر شائستہ کی ستیٹھک کلینک میں 2 طرح کا لیزر دستیاب ہے۔ ایک فوٹونا لیزر ہے جس کے بارے میں ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا ہے یہاں تک کہ اداکارہ صرحا اصغر نے بھی کروایا ہے۔ ایک ڈائیوڈ لیزر ہے۔ اس سے موٹے سے موٹے بالوں کو کم سے کم کیا جاتا ہے اور یہ ایک اچھا اور بہتر طریقہ ہے۔

کتنی مرتبہ لیزر سٹننگ ہوگی؟

یہ ڈاکٹر مریضہ کو دیکھنے کے بعد ہی بتاتے ہیں کہ کتنی مرتبہ سٹننگ ہوگی لیکن بالوں کی نشوونما اور اس کے سائز کو دیکھتے ہوئے ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ لیزر کروانے کے بعد بال 1 ماہ میں بھی آتے ہیں اور جن کی نشوونما زیادہ ہے ان کے یہ بال 1 ہفتے میں بھی آ جاتے ہیں اور پھر دوبارہ سٹننگ لینی پڑتی ہے۔

احتیاط کیا ہیں؟

اس دوران خواتین کو ویکس، ٹوئزر، تھریڈنگ بالکل منع کر دی جاتی ہے ساتھ ہی کسی بھی قسم کی کریمز ، بلیچ، فیس پالش یا فیشل کروانے کے لیے بھی منع کیا جاتا ہے تاکہ سکن پر کوئی مضر اثرات مرتب نہ ہوں۔

Facial Hair And Creams

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Facial Hair And Creams and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Facial Hair And Creams to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   7446 Views   |   10 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

سستی کریمیں لگانے سے چہرے پر غیر ضروری بال پیدا ہوتے ہیں ۔۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا ان بالوں کو ختم کرنے کا وہ طریقہ جو کارآمد ہے

سستی کریمیں لگانے سے چہرے پر غیر ضروری بال پیدا ہوتے ہیں ۔۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا ان بالوں کو ختم کرنے کا وہ طریقہ جو کارآمد ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سستی کریمیں لگانے سے چہرے پر غیر ضروری بال پیدا ہوتے ہیں ۔۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بتایا ان بالوں کو ختم کرنے کا وہ طریقہ جو کارآمد ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔