نہ شادی، نہ بچے! صرف نیاز پکاؤ اور اسی میں۔۔ ڈاکٹر عمر عادل کا ریشم پر زہریلا حملہ، صارفین نے بھی اوقات یاد دلا دی

Dr Omer Adil Disgusting Remarks On Resham Get Criticized

پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن اور متنازع فلمی نقاد ڈاکٹر عمر عادل نے ایک بار پھر حد پار کر دی — اس بار نشانے پر ہیں اُن کی سابقہ دوست اور معروف اداکارہ ریشم۔

اپنے حالیہ تبصرے میں ڈاکٹر عمر عادل نے نہ صرف ریشم کی شخصیت بلکہ اُن کی نجی زندگی اور مذہبی عمل کو بھی نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا، ریٹائرڈ پاکستانی اداکاراؤں کو اب کچھ اور تو کرنا آتا نہیں، سو وہ شوز اور پوڈکاسٹس میں میرے خلاف رونا روتی ہیں۔ اے بی بی! اپنی قسمت پر نوحہ پڑھ، نہ کوئی تجھے بیاہے گا، نہ تیرے نصیب میں بچے ہیں۔ بس وہی دیگوں میں نیاز پکا، اور اُسی میں مر جا! شادی؟ اولاد؟ خواب ہیں تیرے لیے، صرف دیگ کا چمچ ہی تھامے رکھ۔

اور وہ یہیں نہیں رُکے، بلکہ مزید کہا، جو دوسروں کے آنسوؤں پر ہنستے ہیں اور بکواس کرتے ہیں، وہ انسان نہیں ہوتے۔ اور تم اُنہیں عورتیں کہہ رہے ہو؟ عورتیں نہیں، چڑیلیں ہیں وہ!

یہ انتہائی تلخ اور توہین آمیز جملے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئے، اور لوگوں نے سخت ردعمل دیا۔

ایک صارف نے لکھا، یہ وہی شخص ہے جسے ریشم نے کبھی 'خسری' کہا تھا، تب سے یہ زہر اُگل رہا ہے۔

ایک اور نے تبصرہ کیا، یہ خود کسی پاگل خانے کا مریض لگتا ہے، عورتوں کی عزت کرنا تو آتا نہیں، بس زبان چلاتا ہے۔

کسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا، یہ کس نے اجازت دی کہ ایسے لوگوں کو پوڈکاسٹس پر بلایا جائے؟ اسے تو فوری طور پر بین کیا جانا چاہیے۔

ایک اور نے طنزیہ لکھا، خود بھی تو پوڈکاسٹ پر بیٹھ کر دوسروں پر کیچڑ اچھال رہا ہے، تو فرق کیا رہا؟

سوال اب صرف یہ نہیں کہ ڈاکٹر عمر عادل نے کیا کہا، اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہماری سوسائٹی ایسے زہریلے الفاظ کو صرف "رائے کی آزادی" سمجھ کر نظرانداز کر دے؟ یا ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ کردار کشی، تضحیک اور زبانی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے؟

Dr Omer Adil Disgusting Remarks On Resham Get Criticized

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Omer Adil Disgusting Remarks On Resham Get Criticized and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Omer Adil Disgusting Remarks On Resham Get Criticized to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4426 Views   |   11 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 July 2025)

نہ شادی، نہ بچے! صرف نیاز پکاؤ اور اسی میں۔۔ ڈاکٹر عمر عادل کا ریشم پر زہریلا حملہ، صارفین نے بھی اوقات یاد دلا دی

نہ شادی، نہ بچے! صرف نیاز پکاؤ اور اسی میں۔۔ ڈاکٹر عمر عادل کا ریشم پر زہریلا حملہ، صارفین نے بھی اوقات یاد دلا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ شادی، نہ بچے! صرف نیاز پکاؤ اور اسی میں۔۔ ڈاکٹر عمر عادل کا ریشم پر زہریلا حملہ، صارفین نے بھی اوقات یاد دلا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔