کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کون سی غلط عادت آپ کو فالج میں مبتلا کر سکتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ آپ کے لئے خطرناک نہ بن جائے

ہماری عادتیں ہی اکثر ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں اور ہم ان سے بےخبر ہوتے ہیں گزشتہ دنوں کینیڈا میں ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہماری ہی چند غلط عادتیں ہمیں فالج جیسی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہیں۔

جی ہاں! طبی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ زیادہ دیر تک کمپیوٹر کا استعمال اور ٹی وی دیکھنے کی عادت آپ کو فالج جیسے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے، یعنی اگر آپ دن بھر میں زیادہ وقت ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں تو یہ عادت فالج جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

یہ تحیقیق کینیڈین یونیورسٹی کیلگری کی جانب سے کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 60 سال سے کم عمر جو افراد دن میں 8 گھنٹے یا اس سے زائد وقت کمپیوٹر استعمال کرتے، ٹی وی دیکھتے یا موبائل چلاتے ہیں یا پھر ایسی ہی کسی سرگرمی میں زیادہ وقت گزارتے ہیں جس میں جسمانی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوں ان عادتوں سے فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے بعد کیا بات سامنے آئی؟

اس تحقیق میں ایک لاکھ 43 ہزار بالغ افراد کے طبی اور طرزِ زندگی کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں فالج، امراض قلب یا کینسر جیسی کوئی بیماری نہیں تھی اور صحت مند تھے یہ افراد 2000، 2003، 2005 اور2007۔2012 میں کینیڈین کمیونٹی ہیلتھ سروے کا حصہ بن تھے۔

محققین نے ان افراد کا جائزہ اوسطاً 9.4 سال تک لیا اور ہسپتال کے ریکارڈز سے فالج کے کیسز کی شناخت کی جس کے بعد یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ ان لوگوں میں سے 9.4 سال کے دوران لگ بھگ 3 ہزار کے قریب فالج سے متاثر ہوئے، جن میں سے 90 فیصد کو شریانیں بند ہونے کی وجہ سے فالج کا سامنا ہوا۔

اس تحقیق میں یہ واضح ہو گیا کہ 60 سال یا اس سے کم عمر افراد جو دن بھر میں 8 گھنٹے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ دن بھر میں 4 گھنٹے سے کم وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے مقابلے میں 4.2 گنا زیادہ ہوتا ہے۔

زیادہ بیٹھے رہنا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟

اگر کوئی موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی نہ بھی دیکھے اور صرف بیٹھا رہنے کا عادی ہو تو 8 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والے اور جسمانی طور پر بالکل متحرک نہ ہونے والوں میں فالج کا خطرہ 7 گنا سے زیادہ ہوتا ہے۔

• احتیاط کریں

اس تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہے کہ ہمیں درمیانی اور تمام عمر کے افراد میں یہ شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ زیادہ وقت موبائل، کمپیوٹر اور ٹی میں نہ گزاریں، جسمانی طور پر متحرک رہیں اور زیادہ دیر بیٹھے اور لیٹے رہنے سے گریز کریں ورنہ یہ کچھ ہی سالوں میں ان کے لئے بےحد خطرناک نتائج پیش کر سکتا ہے۔

Faalij Me Mubtila Karne Wali Aadatien

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Faalij Me Mubtila Karne Wali Aadatien and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Faalij Me Mubtila Karne Wali Aadatien to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6603 Views   |   24 Dec 2022
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کون سی غلط عادت آپ کو فالج میں مبتلا کر سکتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ آپ کے لئے خطرناک نہ بن جائے

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کون سی غلط عادت آپ کو فالج میں مبتلا کر سکتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ آپ کے لئے خطرناک نہ بن جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی کون سی غلط عادت آپ کو فالج میں مبتلا کر سکتی ہے؟ جانیئے کہیں یہ آپ کے لئے خطرناک نہ بن جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔