10عادتیں اپنائیں آدھے سرکے درد میں آرام پائیں

Adhe Sar Ke Dard Ka Ilaj

اکثر لو گ آدھے سر کے درد یا مائیگرین سے پریشان رہتے ہیں اور اسے ایک عام سی بیماری سمجھ کر نظر انداز کرتے رہتے ہیں لیکن ماہرین طب کا کہنا ہے کہ آدھے سر کا درد ایک خطرناک بیماری ہے جو کئی بڑی بیماریوں کو جنم دے سکتے ہے بلکہ عالمی ادارہ صحت نے تو اسے خطرناک بیماری اور زندگی بھر کے لیے معذوری قرار دے دیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آدھے سر کے درد سے 4فیصد خواتین ، 6فیصد مرد اور 10فیصد بچے متاثر ہوتے ہیں جب کہ عام طور پر یہ بیماری وراثتی طور پر منتقل ہوتی ہے تاہم 10اہم اقدامات کے لئے اس بیماری کے شدید اثرات سے بچا جا سکتا ہے ۔

بیماری کا فوری پتا لگانا :
ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ یہ اندازہ نہیں کرپاتے کہ وہ اس بیماری کا شکا ر ہوگئے ہیں اور انہیں اس وقت پتاچلتا ہے جب اس بیماری کا شدید حملہ ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی آپ کو بھوک نہ لگے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

علامات کا جاننا :
عام طور پر اسٹریس ، پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کھانا نہ کھانا اور ہارمونل تبدیلیاں آدھے سر کے درد کی واضح علامات ہیں ۔

مکمل نیند لیں :
جو لوگ نیند پوری نہیں کرتے یا حد سے زیادہ سوتے ہیں تو وہ اکثر آدھے سر کے درد کا شکار ہوجاتے ہیں ا س لیے ضروری ہے کہ نیند کو پوری کرنے کی کوشش کریں ۔

پین کلر ساتھ رکھیں :
ماہرین کا کہنا ہے کہ آدھے سر کے درد کا شکار مریضوں کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ انہیں کتنے عرصے تک اس کا علاج خود کرتے رہنا ہے اگر چہ فوری علاج کے لیے ایسے مریضوں کو دوائی ساتھ رکھنی چاہیے تاہم بیماری زیادہ طویل ہونے کی صورت میں فوری معالج سے رابطہ کریں ۔

روزانہ ورزش کریں:
ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں تین یا چار دن روزانہ تیس منٹ ورزش کریں جو انہیں اس بیماری پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے ۔

پانی زیادہ پئیں :
ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مائیگرین کا شکار لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دن میں کم ازکم دو لیٹر پانی پئیں اور زیادہ کافی ، چائے اور کولڈ ڈرنک سے پر ہیز کریں ۔

تمباکو نوشی سے پرہیز :
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زیادہ سیگریٹ نوشی آدھے سر کے درد میں گہر تعلق ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس مرض کا شکار لوگ ان اشیاء سے پرہیز کریں ۔

ایکو پینکچر طریقہ علاج :
سردرد سے نجات کا ایک بہترین طریقہ علاج ایکو پنکچر کا طریقہ ہے جس سے سرکے درد کا بہترین علاج موجودہے ۔

کیمیکل ملے کھانوں اور مشروبات سے پرہیز :
مائیگرین کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ Cheeseسے پرہیز کریں یہ درد کو مزید بڑھا دیتی ہے ۔

اگر اسٹریس محسوس کریں تو فوری علاج کریں :
اگر اسٹریس محسوس کریں تو فوری علاج کریں ، ابتدائی طور پر لمبی واک اور یوگا کی مشقوں سے کام لیں اس سے سر کا درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔

Know 10 useful habits for migraine treatment in Urdu by KFoods.com. Migraine or half head pain happens due to several reasons. A migraine pain happens frequently. A patient of half headache right side or left side sees it frequently such as twice or thrice a week. You can get rid of this pain by adopting some habits in your daily routine which are presented by KFoods.com. Most of the times, people deem it as a usual head pain and ignore even thinking about treating it. If you do this too, do not do it. Take care of it.

See how to treat migraine headaches naturally without medicines. Just follow the tips and act upon them for a migraine-free life.

Tags: Half Head Pain Treatment in Urdu Treatment for Migraines in Adults

Migraine Treatment

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migraine Treatment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migraine Treatment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   4 Comments   |   39723 Views   |   09 Oct 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

ap bht achi tips post karty hn bht faiday mnd hn or asan bi hn thanks for sharing

  • ameena, lahore

all spice ya all spice powder garam masale ke liye likha jata hai.

  • KFoods.com, Karachi

Muje kfood ki rcps or tips etc bht pasnd hain kuch rcps me all spice likha hota hai kindly bta dain k ye kia hai koi msala hai?

  • ,

Kuch recepies health tips beauty tips ya totkay show ni kiye jatay.iski kia waja hai?

  • Sono khan, D i khan

10عادتیں اپنائیں آدھے سرکے درد میں آرام پائیں

10عادتیں اپنائیں آدھے سرکے درد میں آرام پائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10عادتیں اپنائیں آدھے سرکے درد میں آرام پائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔