جیسے میں نے ماں باپ کو بڑھاپے میں اکیلا چھوڑا ویسے ہی میں بھی اکیلا ہوگیا.. مرنے سے پہلے خالد بٹ نے نجی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کیے؟

"جیسے میں نے بڑھاپے میں ماں باپ کو اکیلا چھوڑ دیا تھا ویسے ہی بچوں نے مجھے بھی اکیلا چھوڑ دیا. بیٹیاں ہیں اپنے گھروں میں خوش اور 2 بیٹے ہیں جو اپنی بیویوں کی زیادہ سنتے ہیں اس لئے ہمارے ساتھ کوئی نہیں رہتا"

یہ کہنا تھا گزشتہ شب انتقال کرنے والے ملک کے نامور اور سینئر اداکار خالد بٹ کا جنھوں نے کچھ عرصہ قبل مختلف انٹرویوز میں اپنی نجی زندگی کے حالات بیان کیے.

خالد بٹ کا کہنا تھا کہ جب ان کی دو بیٹیاں ہوئیں تو وہ مطمئن تھے لیکن ان کے والدین پرانے خیالات کے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ نسل بیٹوں سے چلتی ہے اس لیے انھیں اپنے خاندان کو بڑھانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا پڑا.

اسی طرح چند سال قبل ایک انٹرویو میں اہلیہ کے ساتھ شرکت کے دوران خالد بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی منگنی والدین نے اونچے گھرانے میں طے کردی تھی جن کی شرط تھی کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اس لئے انھوں نے وہ منگنی توڑ کر خود سے 9 برس چھوٹی اپنی خالہ کی بیٹی کا انتخاب کیا جو مزاجاً کافی معصوم تھیں.

1970 میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والے خالد بٹ کو 1978 میں بطور اداکار پہچان ملی جس کے بعد انھوں نے کئی ڈراموں اور تھیٹر میں اداکاری کی. خالد بٹ جگر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرچکے ہیں.

Late Khalid Butt Interview About His Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Late Khalid Butt Interview About His Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Late Khalid Butt Interview About His Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   46311 Views   |   11 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جیسے میں نے ماں باپ کو بڑھاپے میں اکیلا چھوڑا ویسے ہی میں بھی اکیلا ہوگیا.. مرنے سے پہلے خالد بٹ نے نجی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کیے؟

جیسے میں نے ماں باپ کو بڑھاپے میں اکیلا چھوڑا ویسے ہی میں بھی اکیلا ہوگیا.. مرنے سے پہلے خالد بٹ نے نجی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جیسے میں نے ماں باپ کو بڑھاپے میں اکیلا چھوڑا ویسے ہی میں بھی اکیلا ہوگیا.. مرنے سے پہلے خالد بٹ نے نجی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔