اب آلو پکائیں بھی اور صفائی میں بھی استعمال کریں، جانیں آلو سے آپ کون کون سی چیزوں کی صفائی کر سکتی ہیں وہ بھی منٹوں میں

پکائیں، تلیں سیکیں یا بیک کریں آلو کا ٹیسٹ تو ہر طرح سے ہے ہی مزیدار، آلو کو ایک یا دو نہیں بلکہ کئی طریقوں سے پکایا جاتا ہے اور ہر طریقے سے اس کا زائقہ مزیدار ہی ہوتا ہے اس لئے آلو سب کو ہی پسند ہوتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ آلو سے صفائی بھی کر سکتے ہیں؟

جی ہاں صفائی! آلو وہ سبزی ہے جو کھانے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بڑھانے اور صفائی میں مدد کے لئے استعمال کی جاتی ہے، اب آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر آلو سے کیسے اور کس چیز کی صفائی ممکن ہے۔

تو بس پریشان نہ ہوں آج کے فوڈز آپ کو بتائے گا کہ آلو سے آپ کس طرح اور کون کون سی چیزیں صاف کر سکتی ہیں وہ بھی بے حد آسانی نے صرف کچھ ہی منٹوں میں، تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

آلو سے صفائی کی ٹپس

گلاس چمکائیں

اگر آپ چشمہ لگاتے ہیں تو آپ جانتے ہوں گے کہ اگر چشمے پر دھند سی جم جائے تو کتنا بُرا لگتا ہے، سب سے زیادہ تب جب آپ نے فیس ماسک بھی پہن رکھا ہو، اب آپ اس مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں، ایک آلو چھیل کر اسے اپنے چشمے کے آگے اور پیچھے کے گلاس پر رگڑیں اور پھر اسے دھو لیں، اس سے نہ ہی گلاس جلدی گندہ ہوگا اور نہ ہی اس پر دھند آئے گی ساتھ ہی یہ چمک بھی اُٹھے گا۔

زنگ صاف کریں

اگر کسی چیز پر زنگ لگ جائے تو اس زنگ سے جان چھڑانا آسان نہیں ہوتا، لیکن آج آپ ہمارا شکریہ کریں گے کیونکہ ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ آلو سے آپ کیسے زنگ لگی چیز کو بھی ایک دم صاف کر سکتے ہیں، زنگ لگی ہوئی چُھری ہو یا قینچی یا پھر کوئی بھی چیز جس پر زنگ آ گیا ہو، اس کو صاف کرنے کے لئے ایک آلو کو دو ٹکڑوں میں کاٹیں، اب اس آلو پر تھوڑا سا برتن دھونے والا ڈش واش جیل اور بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اس سی زنگ لگی ہوئی چیز کر خوب اچھی طرح رگڑیں، پھر پانی سے دھو کر کپڑے سے سُکھا لیں، ایک دم نئے جیسا ہو جائے گا اور زنگ ہو جائے گا غائب۔

ٹوٹے ہوئے شیشے صاف کریں

اکثر ہمارے ہاتھ سے ہوئی کانچ کی چیز یا برتن وغیرہ گِر کر ٹوٹ جاتے ہیں ایسے میں انہیں اچھی طرح اُٹھانا کافی مشکل کام ہے کیونکہ یہ ٹرانسپیرنٹ ہونے کی وجہ سے دکھائی نہیں دیتے اور یوں ان کے زرّات فرش پر باقی رہ جاتے ہیں جس کا بعد میں کسی کو چبنے کا ڈر رہتا ہے، جان لیں کہ اس ٹوٹے ہوئے کانچ کے ٹکڑوں کو بھی صاف کرنے میں آلو کام آسکتا ہے، ایک آلو کو دو حصوں میں کاٹ کر فرش پر رگڑیں تمام کانچ کے زرّات اس پر چپک جائیں گے یا اس میں گھس جائیں۔

سِلور پالش کریں

آج آپ آلو کا بھرتا بنانے والی ہیں؟ تو پھر اس کا ابلا ہوا پانی محفوظ رکھیں اور ضائع مت کریں، اس پانی میں بہت ساری مقدار میں اسٹارچ موجود ہوتا ہے جو کہ آپ کے سلور کے برتنوں کو صاف کر کے پالش کر سکتا ہے، اس پانی میں اپنے سلور کے برتن کم از کم ایک گھنٹہ بھگو کر رکھیں اور بس دیکھیں کیسے آپ کے برتن چمک جائیں گے۔

داغ چھٹائیں

اگر آپ کے کپڑوں پر کوئی دھبہ لگ گیا ہے تو اسے آلو کو کپڑے پر رگڑ کر صاف کریں، آلو سے زیادہ گہرے داغ تو نہیں مگر گریس جیسے داغ 3 سے 4 مرتبہ استعمال کرنے سے دور ہو جائیں گے۔

Aalu Se Safai Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Aalu Se Safai Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aalu Se Safai Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3373 Views   |   17 May 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

اب آلو پکائیں بھی اور صفائی میں بھی استعمال کریں، جانیں آلو سے آپ کون کون سی چیزوں کی صفائی کر سکتی ہیں وہ بھی منٹوں میں

اب آلو پکائیں بھی اور صفائی میں بھی استعمال کریں، جانیں آلو سے آپ کون کون سی چیزوں کی صفائی کر سکتی ہیں وہ بھی منٹوں میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب آلو پکائیں بھی اور صفائی میں بھی استعمال کریں، جانیں آلو سے آپ کون کون سی چیزوں کی صفائی کر سکتی ہیں وہ بھی منٹوں میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔