اس وقت اسپتالوں میں سب سے زیادہ رش کھانسی اور گلے کی تکلیف میں مبتلا رہنے والے مریضوں کا ہے۔ ایسے میں کچھ لوگ دواؤں کے ساتھ مختلف قہوے کا استعمال کرتے ہیں تو کچھ گرم تیل کی مالش کرواتے ہیں تاکہ جسم کو حرارت ملے۔ ہم بھی آہ کو ایسا ہی ٹوٹکا بتانے جارہے ہیں جس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ادرک کو کیسے استعمال کریں؟
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس ٹوٹکے کے لئے صرف ادرک چاہیے جو تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ یوٹیوبر کے مطابق ادرک کی ایک لمبی سے سلائس کاٹ لیں اور اسے چولہے پر ہر طرف سے اتنا سینکیں کہ رنگت ہلکی سیاہی مائل ہوجائے۔ اب اس پر تھوڑی سی وکس لگا کر گلے پر رکھیں اور یا تو کپڑے کی پٹی کو گرم کر کے گردن کے گرد باندھ لیں یا پھر ادرک کے اوپر کپڑا باندھ کر کسی سے کہیں کہ آپ کو کچھ دیر تک گرم پانی کی بھاپ دے تاکہ ادرک کا رس جذب ہو کر گلے تک پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ یہ ٹوٹکا ایک معروف چینل کی جانب سے بتایا گیا ہے جبکہ گلے کی تکلیف میں ادرک کو انتہائی فائدہ مند پایا گیا ہے۔ لوگ ادرک کا قہوہ پیتے ہیں اور چائے میں اس کا ٹکڑا ڈال کر استعمال کرتے ہیں۔ اسی طرح اس کی سینکائی سے بھی کافی لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔