پروٹین سے بھر پور انڈہ ملا دودھ جس کی طاقت صرف پینے والا ہی جان سکتا ہے

دودھ کو ایک مکمل غذا کہا جاتا ہے اس میں وہ تمام تر غذائی اجزاء جیسے پروٹین،چکنائی،کیلشیم،وٹامن ڈی،وٹامن بی بارہ،پوٹاشییم اور فاسفورس موجودہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے لازمی قرار دیئے جاتے ہیں ۔ اسی طرح انڈہ بھی ابتدا ہی سے انسان کے لئے بہترین غذا کے طور پر جانا جاتا رہا ہے یہ حیرت انگیز طور پر ایسے وٹامنز اور منرلز سے لدا ہوتا ہے جو دن بھر آپ کو توانا رکھتے ہیں تاکہ آپ روز مرہ کو معمولات کو بہتر طریقے سے انجام دیں سکیں ۔ قدرت کی ان بیش قیمت غذاءوں کو آپ روز ہی اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں لیکن جب موسم تبدیل ہو تا ہے اور سرد ہوائیں آپ کو گھیر لیتی ہیں تو کبھی کبھی ان کو ملا کر استعمال کرنے سے ان کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ،گرم دودھ میں انڈہ ملا کر استعمال کرنے کا رواج کافی پرانا ہے یہ فوری تونائی حاصل کرنے ایک بہترین اور موٗثر ذریعہ ہے ۔ یہ مشروب سردی میں جسم کو گرم رکھتا ہے اور موسم سرما کی بیماریوں جیسے نزلہ،زکام اور فلو سے بچاتا ہے ،اسی طرح اس گرم مشروب میں وٹامن ڈی، زنک اور پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کا اثرآ پ کی مجموعی صحت پر بھی ہوتا ہے ۔ ان دونوں صحت بخش غذاءوں کو ملا کر استعمال کرنے سے مزید کیا فائدے حاصل ہو تے ہیں جانتے ہیں ۔

دماغی طاقت

اس میں وٹامن ڈی بارہ ہو تا ہے جو دماغی طاقت اور یاداشت کو بڑھاتا ہے ۔

مضبوط دانت

کچے انڈے اور دودھ دونوں میں فاسفورس ہوتا ہے ،جو آپ کی ہڈیوں اور دانتوں کو صحت مند رکھتا ہے اور مسوڑھوں کے مسائل سے تحفظ دیتا ہے ۔

انیمیا(خون کی کمی)

یہ گرم مشروب آئرن سے بھرا ہوتا ہے اسی لئے خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

صحت مند بال

انڈے اور دودھ ملا مشروب اپنے اندر کیشیم کی وافر مقدار رکھتا ہے جو بالوں کی افزائش میں اضافہ کرتا ہے اور سفید بالوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے ۔

گٹھیا

دودھ اور انڈہ دونوں میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے اسی لئے اس مشروب میں وٹامن ڈی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور آپ گٹھیا جیسے مرض سے بچے رہتے ہیں ۔

بڑھتی عمر کے اثرات

اس میں زنک کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے جو ڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ فراہم کرتی ہے،اور انسان صحت مند جسم کے ساتھ جواں رہتا ہے ۔

بیماریوں سے بچاءو

اس مشروب میں کئی اہم منرلز اور وٹامنز کثیر تعددا د میں پائے جاتے ہیں جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور اس طرح آپ بیماریوں سے بچے رہتے ہیں ۔

بہتر بینائی

اس میں وٹامن اے ہو تا ہے جو بینائی دوست وٹامن کہلاتا ہے ، اسی لئے بینائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

کینسر

اس میں موجود وٹامن کے کئی طرح کی بیماریوں جیسے کینسر سے بچاءو میں مدد دیتا ہے ۔

Egg Milk Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Egg Milk Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Egg Milk Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7633 Views   |   06 Mar 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

پروٹین سے بھر پور انڈہ ملا دودھ جس کی طاقت صرف پینے والا ہی جان سکتا ہے

پروٹین سے بھر پور انڈہ ملا دودھ جس کی طاقت صرف پینے والا ہی جان سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پروٹین سے بھر پور انڈہ ملا دودھ جس کی طاقت صرف پینے والا ہی جان سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔