بلیک ہیڈز سے چہرہ خراب ہوگیا اور دانے نکل آتے ہیں؟ اگر آپ بھی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو جانیں ان کو جڑ سے نکالنے کی پاور فل ریمیڈی

اکثر لڑکیوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے چہرے پر بار بار دانے کیوں آتے ہیں اور جب ٹھیک ہوتے ہیں تو اسی جگہ پھر کیوں دوبارہ آجاتے ہیں؟ تو اسکی وجہ سے چہرے کے کھلے مسام، جن میں گرد جمع ہوجاتی ہے جو کہ دانوں کا سبب بنتی ہے۔ اسی طرح چہرے پر نمودار ہونے والے وائٹ ہیڈز کا اگر وقت پر صفایا نہ کیا جائے تو بلیک ہیڈز میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور بعد میں دانے پیدا کرتے ہیں۔

آج ہم اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلیئے آپ کو ایک ایسا پاورفل طریہ بتائیں گے جس کے پہلے استعمال سے ہی چہرہ صاف ہوجائے گا اور جن کے بلیک ہیڈز بہت ضدی ہیں وہ ہفتے میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں

پاورفل ریمیڈی:

۔ ویزلین کو ٹی زون (ماتھا، ناک، ٹھوڑی) یا ان تمام جگہوں پر اچھی طرح لگائیں جہاں وائٹ یا بلیک ہیڈز ہوں اور 10 منٹ لگا رہنے دیں

۔ اب پانی گرم کر کے اس میں تولیہ بھگوئیں اور اسے ویزلین والی جگہ پر رکھیں اور ہلکے ہاتھوں سے رگڑتے ہوئے ویزلین صاف کرلیں

۔ اسکے بعد 1 چمچ کیسٹر آئل اور 1 چمچ زیتون کا تیل لیکر مکس کریں اور اس سے ناک پر یا جہاں بھی بیلک اور وائٹ ہیڈز ہوں، اچھی طرح مساج کریں تا کہ گرمائش پیدا ہو، پھر ائیر بڈز سے ناک کی سائیڈ اور تھوڑی کے پاس سے بلیک یا وائٹ ہیڈز نکال لیں

۔ اب پھر سے گرم پانی میں تولیہ بھگا کر چہرے کی ان جگہوں کو صاف کرلیں تا کہ چکنائی نکل جائے

بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے بعد:

بلیک اور وائٹ ہیڈز نکالنے کے بعد چہرے پر یہ والا ماسک لگائیں جس کیلیئے آپ کو چاہیئے، 1 چمچ ملتانی مٹی، 1 چمچ ملیٹھی پاؤڈر (اور اگر صندل پاؤڈر ہے تو ½ چمچ وہ بھی لے لیں ورنہ ضروری نہیں) اس میں عرقِ گلاب ملا کر فیس پیک بنائیں اور چہرے پر لگائیں۔ ماسک جب خشک ہونے لگے تو گیلے تولیئے سے صاف کرلیں۔ آپ کا چہرہ بلکل کلیئر ہوجائے گا!

White And Blackheads Remedy

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like White And Blackheads Remedy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for White And Blackheads Remedy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4836 Views   |   20 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

بلیک ہیڈز سے چہرہ خراب ہوگیا اور دانے نکل آتے ہیں؟ اگر آپ بھی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو جانیں ان کو جڑ سے نکالنے کی پاور فل ریمیڈی

بلیک ہیڈز سے چہرہ خراب ہوگیا اور دانے نکل آتے ہیں؟ اگر آپ بھی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو جانیں ان کو جڑ سے نکالنے کی پاور فل ریمیڈی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بلیک ہیڈز سے چہرہ خراب ہوگیا اور دانے نکل آتے ہیں؟ اگر آپ بھی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو جانیں ان کو جڑ سے نکالنے کی پاور فل ریمیڈی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔