ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

ہلدی اور کالی مرچ دونوں ہی بے شمار طبی فوائد کی حامل ہیں لیکن اب ماہرین نے انہیں ملا کر استعمال کرنے کے صحت کے لیے حیران کن فائدے بتا دیئے ہیں۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی اور کالی مرچ کا آمیزہ خواتین کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر کسی خاتون کو یہ موذی بیماری لگ جائے تو یہ آمیزہ اس کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ انفلیمیشن اور مختلف قسم کے درد سے نجات دلاتا ہے۔
ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے۔
ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے یہ جادوئی فوائد بتانے کے بعد ماہرین نے اسے استعمال کرنے کے طریقے بھی بتائے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آپ اس آمیزے کو کسی بھی طرح کے کھانے میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا جوس وغیرہ میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ براہ راست یہ دونوں چیزیں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ صرف آدھا چمچ ہلدی لیں اور ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ۔ انہیں مکس کرکے چمچ کے ذریعے اپنے منہ میں ڈالیں اور اوپر سے پانی پی لیں۔ دن میں دو بار صبح شام یہ آمیزہ لیں اور اس کے جادوئی فوائد دیکھیں۔

Haldi Aur Kali Mirch Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Haldi Aur Kali Mirch Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haldi Aur Kali Mirch Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6222 Views   |   15 Jul 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔