جلد پر چنبل اور خارش ایک انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے یہ چنبل جلد کے اوپر بنتی ہے اور چھوٹے چھوٹے سرخ دانوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے، جس کی وجہ سے جلد پر خارش ہونا شروع ہو جاتی ہے اور بہت تکلیف کا باعث بنتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس جلدی بیماری میں مبتلا ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ انفیکشن، جذباتی تناؤ یا کوئی صدمہ وغیرہ۔
صرف یہی نہیں بلکہ کھانے پینے میں کسی چیز سے الرجی یا کسی جیولری کی وجہ سے الرجی بھی اس کا سبب ہو سکتی ہے یہاں تک کہ اتھ میں پہننے والی گھڑی، پرفیوم ، بالوں پر لگانے والا کلر، جسم ٹیٹو بنوانے سے اور سیمنٹ، چمڑے سے بھی چنبل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔
اس مرض میں جلد پر سوزش ہوتی ہے اور جلد کی سطح صرف ( سیپ ) کی اوپر والی سطح کی طرح کھردری ہو جاتی ہے اور کبھی اس پر مچھلی کی طرح جلد کے خشک چھلکے اترنے لگتے ہیں۔
• چنبل اور ایگزیمہ سے نجات حاصل کرنے کے چند گھریلو نسخے
اس سے نجات حاصل کرنے کا گھریلو اور آسان علاج یہ ہے کہ 10 عدد گل منڈی لیں، 6 گرام چرائتہ لیں اب اسے آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر اس میں 2 چمچ شربتِ عناب شامل کر لیں اس شربت کو روز صبح نہار منہ پی لیں تو چنبل سے کچھ ہی دِنوں میں چھٹکارا مل جائے گا۔
اس کے علاوہ اجوائن 40 گرام پھٹکری سفید 10 گرام توتیائے سبز 10 گرام ان تمام چیزوں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیاہ ہو جائیں، پھر ان کو مثل کر سرمہ بنا لیں یا پیس لیں اب اس میں ویزلین ملا کر مرہم تیا ر کر لیں پہلے جلد کو اچھی طرح دھوئیں اور اس کے بعد اس مرہم کو جلد پر لگائیں اور جلد مسلسل چکنی رکھیں اس سے بھی چنبل اور ایگزیمہ سے نجات ممکن ہے۔
یا پھر 80 گرام قسط شیریں، حب الرشاد (ہالیوں) 20 گرام، ثناء مکی 20 گرام اور سرکہ سیب 800 گرام لے کر ان تمام ادویات کو گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنا کر سرکہ میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں ایک دو جوش آنے پر اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر باریک کپڑے میں چھان لیں اور بوتل میں محفوظ کر لیں، یہ لوشن دن میں 2 مرتبہ سورائسس یعنی چنبل اور ایگزیمہ سے متاثرہ جلد پر لگائیں اس بیماری سے نجات مل جائے گی۔