آپ کا قد لمبا ہے یا چھوٹا؟ جسم میں چھپے چند رازجو آپ کی صحت سے متعلق بتاتے ہیں

قد و قامت آپ کی جسمانی صحت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مختلف تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ لمبے قد والے افراد میں دل کے امراض، بلڈ پریشر اور خون کے مختلف امراض کا خطرہ کم ہو سکتا ہے، جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ لمبے قد والے افراد میں ہڈیوں ، اعصابی امراض اور جلد کے انفیکشن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ۔ لیکن یہ ایک جنرل تحقیق ہے جو کہ کسی ایک فرد پر لاگو نہیں ہوتی ، جو لوگ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری نہیں کہ یہ بیماریاں ان کو بھی ہوں۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جن افراد کا قد چھوٹا ہوتا ہے ان کے لئے دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس میں قد اور بیماری میں کیا تعلق ہے یہ ابھی تک ثابت نہیں ہو سکا لیکن مطالعے سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ کسی بھی شخص کا قد اس کے اندر بیماریوں کے خطرے کو کم یا زیادہ کر سکتا ہے۔
ماہرین نے ایک تحقیق میں 2 لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا جمع کیا اور ان پر مطالعہ کی گیا ، اس تحقیق میں ایک ہزار سے زائد امکانات پر غور کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ قد اور مرض میں تعلق موجود ہے۔ تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج نے ماضی میں ہونے والی تحقیقات کو درست قرار دیا ۔ بی بی سی کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسٹر میں سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے بتایا کہ آپ کا قد جتنا چھوٹا ہوتا ہے، آپ کو اتنا ہی زیادہ دل کی بیماری کا خطرہ رہتا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا کہ قد میں ہر ڈھائی انچ کے اضافے سے دل کی بیماری کا امکان 13.5 کم ہو جاتا ہے۔
جبکہ لمبے قد والے افراد کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ ان میں دل کی بیماری کا خطرہ تو کم ہوتا ہے لیکن ان میں دل کے عضلات سکڑنے کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ہڈیوں میں انفیکشن جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے جیسے کہ پاؤں کا السر وغیرہ۔ اس کے علاوہ ان میں سرطان کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔
لیکن اس سے چھوٹے قد والے افراد کو پریشانی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ان سب چیزوں میں آپ کا لائف اسٹائل یا طرزِ زندگی بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ برطانیہ میں ہر سال دل کی بیماری سے 73 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو جاتی ہے۔
برطانوی ماہرین نے دو لاکھ افراد پر تحقیق کی اور ان کے ڈی این اے کے اس حصے کا سراغ لگایا جو دل کی صحت اورقد کو کنٹرول کر سکتا ہے۔ اسی سے پتہ چل سکا کہ قد اور دل کی صحت کا تعلق دراصل ہمارے ڈی این اے سے ہے۔
بی بی سی کے مطابق تحقیق سے پتہ چلا کہ ہر ڈھائی انچ سے بیماری کے خطرے پر 13.5 فیصد کا اثر پڑتا ہے۔ سو ایک پانچ فٹ کے انسان اور ایک چھ فٹ کے انسان کے درمیان یہ فرق تقریباً 64 فیصد ہو جاتا ہے، اور سگریٹ پینے والے افراد میں یہ خطرہ 200 سے 300 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Ap Ka Qad Lamba Hai Ya Chota

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ap Ka Qad Lamba Hai Ya Chota and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ap Ka Qad Lamba Hai Ya Chota to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2397 Views   |   06 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ کا قد لمبا ہے یا چھوٹا؟ جسم میں چھپے چند رازجو آپ کی صحت سے متعلق بتاتے ہیں

آپ کا قد لمبا ہے یا چھوٹا؟ جسم میں چھپے چند رازجو آپ کی صحت سے متعلق بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کا قد لمبا ہے یا چھوٹا؟ جسم میں چھپے چند رازجو آپ کی صحت سے متعلق بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔