فجر کی نماز پڑھ رہی تھی، اچانک مار دیا ۔۔ دولہا نے دلہن کو شادی کے اگلے دن کیوں مارا ؟ ایسا واقعہ جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے

خوبصورت بھی ہو، پڑھی لکھی بھی ہو، گھرداری بھی جانے اور خوش اصولبی سے شوہر کا ساتھ دے ایسی بیوی ہر مرد کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں یہ سب کچھ مل بھی جائے تو وہ بیوی کو ناپسند ہی کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ حال ہی میں پیش آیا۔ شوہر نے شادی کے دوسرے دن ہی فجر کی نماز ادا کرتی ہوئی دلہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوس ناک واقعہ کوئٹہ میں پیش آیا جہاں امیر ترین دولہا نے شادی کے اگلے دن ہی اپنی بیوی کو مار دیا جو اس وقت نمازِ فجر ادا کر رہی تھی اور سجدے میں تھی۔ دلہن کوئٹہ کی جامعہ میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی طالبہ تھی اور وہیں نوکری بھی کرتی تھی۔ جس کو شوہر نے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ اس کے قتل کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ امینہ ٹرینڈ بن گیا۔

کوئٹہ میں خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہیں وہیں ان کو اپنے گھر کے لوگ ہی بے دردی سے قتل کردیتے ہیں جس پر نہ تو کوئی قانون ہے اور نہ کوئی قانون کا رکھوالا۔ domestic violence کے نام پر جو بھی قوانین بنائے گئے ان سب کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

یہاں ایک بات قابلِ غور ہے کہ گھریلو تشدد صرف ان پڑھ جاہل یا کم پڑھا لکھا طبقہ نہیں کر رہا بلکہ پڑھے لکھے گھرانوں میں پڑھی لکھی امینہ جیسی خوتاین کو بھی غیرت کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ بتایا جاتا ہے کہ امینہ کی موت کی وجہ صرف یہ بنی کہ اس نے شادی کے بعد پڑھائی جاری رکھنے اور آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

شوبز شخصیات بھی امینہ کی یوں بے دردی سے قتل کیے جانے پر افسوس کر رہے ہیں ہر جگہ جسٹس فآر امینہ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4515 Views   |   06 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 September 2023)

فجر کی نماز پڑھ رہی تھی، اچانک مار دیا ۔۔ دولہا نے دلہن کو شادی کے اگلے دن کیوں مارا ؟ ایسا واقعہ جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے

فجر کی نماز پڑھ رہی تھی، اچانک مار دیا ۔۔ دولہا نے دلہن کو شادی کے اگلے دن کیوں مارا ؟ ایسا واقعہ جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فجر کی نماز پڑھ رہی تھی، اچانک مار دیا ۔۔ دولہا نے دلہن کو شادی کے اگلے دن کیوں مارا ؟ ایسا واقعہ جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔