بچے بیمار ہیں کوئی مدد کرنے والا نہیں۔۔ مرحوم گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد گھر والے کس حال میں ہیں؟ بیوہ کی جذباتی ویڈیو

Late Singer Asad Abbas Widow Heart Wrenching Appeal

"اسد عباس کے انتقال کے بعد کسی نے ہمارا حال تک نہیں پوچھا، میرے بچے بیمار ہیں اور ہمارے پاس کوئی مددگار نہیں" یہ الفاظ ہیں مرحوم گلوکار اسد عباس کی اہلیہ آمنہ اسد کے، جو آنکھوں میں آنسو لیے ایک ویڈیو پیغام میں حکومت سے مدد کی اپیل کر رہی ہیں۔

آمنہ اسد نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں کے علاج اور ان کی کفالت میں مدد کرے، کیونکہ وہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسد عباس نے اپنی زندگی میں کئی بڑے اعزازات حاصل کیے، لیکن ان کے جانے کے بعد کسی نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا۔

@boxnewstvofficial

معروف گلوکار اسد عباس مرحوم کی اہلیہ کی حکومت پنجاب سے اپیل اسد عباس تو انتقال کر گئے مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھا ۔۔۔۔امنہ اسد عباس میرے بچے شدید بیمار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ۔۔۔۔آمنہ اسد عباس حکومت میرے بچوں کا علاج کروائے اور یتیموں کا سہارا بنے ۔۔۔۔ آمنہ اسد عباس

♬ original sound - HasanShah

واضح رہے کہ اسد عباس، جو اگست 2023 میں جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے تھے، پاکستان کے نامور گلوکاروں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں "پاکستان سنگیت آئیکون" سمیت کئی اہم ایوارڈز اپنے نام کیے، اور لکس میوزک ایوارڈز جیسے معتبر اعزازات کا بھی حصہ بنے۔

تاہم، ان کے انتقال کے بعد ان کے اہل خانہ شدید مشکلات میں گھر چکے ہیں۔ ایک وقت تھا جب اسد عباس کی آواز ہر محفل کی جان ہوا کرتی تھی، مگر آج ان کے خاندان کو بنیادی ضروریات کے لیے بھی مدد درکار ہے۔

یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستان کے فنکار جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کرتے ہیں، ان کے جانے کے بعد ان کے خاندانوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ کیا حکومت اور متعلقہ ادارے ان کی آواز سنیں گے؟ یا ایک اور فنکار کا خاندان بے بسی کی تصویر بنا رہے گا؟

Late Singer Asad Abbas Widow Heart Wrenching Appeal

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Late Singer Asad Abbas Widow Heart Wrenching Appeal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Late Singer Asad Abbas Widow Heart Wrenching Appeal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   49 Views   |   26 Feb 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 February 2025)

بچے بیمار ہیں کوئی مدد کرنے والا نہیں۔۔ مرحوم گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد گھر والے کس حال میں ہیں؟ بیوہ کی جذباتی ویڈیو

بچے بیمار ہیں کوئی مدد کرنے والا نہیں۔۔ مرحوم گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد گھر والے کس حال میں ہیں؟ بیوہ کی جذباتی ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے بیمار ہیں کوئی مدد کرنے والا نہیں۔۔ مرحوم گلوکار اسد عباس کے انتقال کے بعد گھر والے کس حال میں ہیں؟ بیوہ کی جذباتی ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔