میٹھا کھانے کے شوقین ہیں، زیادہ میٹھا کھالیا ہے تو۔۔ اس کے نقصان سے بچنے کےلئے اب کیا کیا جائے؟

کوئی بھی خوشی کا موقع یا تہوار مٹھائی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، لیکن اس وقت ہمیں یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے کتنی چینی(مٹھاس) کھائی ہے۔ اور یہ صرف ایک خاص موقع نہیں ہے، بلکہ جب ہم تناؤیا ٹینشن محسوس کرتے ہیں تو ہم میں سے اکثر لوگ میٹھا کھاتے ہیں۔ لیکن، اگلے ہی دن ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم نے کتنی زیادہ شوگر کھا لی ہے اور اب اس کو کنٹرول یا بیلنس کرنے کے لئے کیا کیا جائے؟ آپ کو شوگر کو ڈیٹوکس کرنا چاہیے، کیونکہ اس طرح آپ تیزی سے صحت یاب ہو سکتے ہیں ۔

میٹھے کا نشہ:

کیا آپ جانتے ہیں کہ جس طرح الکحل سے نشہ ہوتا ہے اسی طرح آپ کو بہت زیادہ چینی کھانے سے بھی ہو سکتا ہے؟ جب شوگر کی زیادتی ہوتی ہے تو ہمارا جسم بہت ہی عجیب و غریب ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ بلڈ شوگر میں اچانک اضافہ ہوتا ہے اور پھر اس میں کمی آتی ہے، جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہے جو مزید شوگر کی خواہش کا باعث بنتی ہے۔ یہ تب ہی سمجھ میں آسکتا ہے جب آپ اپنی چینی کے استعمال پر نظر رکھیں۔

چینی کے زیادہ استعمال کے بعد اس کو ڈیٹاکس کریں:

ہم سمجھتے ہیں کہ بعض اوقات چینی کا تھوڑا بہت استعمال ٹھیک ہے اس سے کچھ نہیں ہوتا لیکن چینی کے استعمال کے بعد اسے ڈیٹوکس کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور یہاں کچھ آسان طریقے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ اسے آسانی سے کر سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

الیکٹرولائٹس کا استعمال کریں:

جب آپ شوگر کا استعمال کرتے ہیں تو ڈیٹاکس کا پہلا طریقہ الیکٹرولائٹس کا استعمال ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ جب آپ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک لیتے ہیں، تو جسم ،اسٹور کی ہوئی کاربوہائیڈریٹ کے ذریعے جلتا ہے اور جسم سے پانی پیشاب اور پسینے کی صورت میں خارج کرتا ہے، جس سے آپ مزید سوڈیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار کھو دیتے ہیں جو سر درد اور تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اگر آپ الیکٹرولائٹس سے بھرپور غذا کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو ایسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اضافی پانی پینا:

جب بہت زیادہ چینی استعمال کی جائے تو یہ جسم میں گلائکوجن کے طور پر جمع ہو جاتی ہے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ شوگر کےاستعمال کے بعد وافر مقدار میں پانی پئیں کیونکہ اس سے تھکاوٹ اور سردرد جیسے حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے، جس کا ایک شخص بہت زیادہ شوگر ہونے کے بعد تجربہ کرتا ہے۔

کم کارب والی غذا کھائیں:

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی خوراک میں کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں شامل کریں کیونکہ اس سے آپ کے بلڈ شوگر کی سطح کو بیلنس کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جو بہت زیادہ چینی کے استعمال کے بعد غیر متوازن ہو جاتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کافی مقدار میں ہری سبزیاں، اور صحت مند پروٹین جیسے انڈے اور چکن کے ساتھ اناج اور زیادہ فائبر والے پھل شامل کرنا چاہیے۔

Ziada Meetha Kha Lia Hai To

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ziada Meetha Kha Lia Hai To and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ziada Meetha Kha Lia Hai To to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3934 Views   |   26 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میٹھا کھانے کے شوقین ہیں، زیادہ میٹھا کھالیا ہے تو۔۔ اس کے نقصان سے بچنے کےلئے اب کیا کیا جائے؟

میٹھا کھانے کے شوقین ہیں، زیادہ میٹھا کھالیا ہے تو۔۔ اس کے نقصان سے بچنے کےلئے اب کیا کیا جائے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں، زیادہ میٹھا کھالیا ہے تو۔۔ اس کے نقصان سے بچنے کےلئے اب کیا کیا جائے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔