مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ بچہ پیٹ میں ہی ۔۔ آمنہ ملک اپنے 3 اسقاط حمل کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

آمنہ ملک ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں، انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز مارننگ شو کی براہ راست میزبان کے طور پر کیا اسکے بعد اداکاری کا رخ کیا۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں خاص، لاپتا اور بےباک شامل ہیں۔ وہ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ شو مائی ری میں نظر آ رہی ہیں۔ آمنہ ملک شادی شدہ ہیں اور ان کی دو پیاری بیٹیاں ہیں۔

حال ہی میں، وہ نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں جہاں انہوں نے اپنے بچوں کو کھونے کے تکلیف دہ تجربات شیئر کیے۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کے ایک کے بعد ایک تین اسقاط حمل ہوئے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے آمنہ ملک نے کہا کہ، جب میری سب سے بڑی بیٹی چار سال کی تھی، میں اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی تھی، میں سات ماہ کی حاملہ تھی جب میرا اسقاط حمل ہوا۔ میں یہ نہیں کہوں گی کہ مجھے کوئی تناؤ نہیں تھا، میں بہت سی چیزوں سے گزر رہی تھی، میں بہت دباؤ لے رہی تھی۔

ایک دن میں گھر کے روزمرہ کے کام میں مصروف تھی اور مجھے معلوم ہی نہیں چلا کہ میرے پیٹ میں بچہ مر گیا ہے، جب میں الٹراساؤنڈ کے لیے گئی تو پتہ چلا بچہ مر چکا تھا۔

ڈاکٹر نے میرا آپریشن کرنے سے انکار کر دیا، اس نے مجھے نارمل ڈیلیوری کا مشورہ دیا۔ وہ وقت میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا اور جو لوگ مجھ سے ملنے آتے تھے، وہ صرف بچے کے کھو جانے پر افسوس کر رہے تھے (کیونکہ وہ بیٹا تھا)، کوئی میرے بارے میں نہیں سوچ رہا تھا۔ خواتین مجھ پر الزام لگا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ضرور دوران حمل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہوگا، یہ ایک تکلیف دہ ڈیلیوری تھی۔

آمنہ نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ، وہ پانچ ماہ بعد دوبارہ حاملہ ہوئی اور اس کا دوبارہ اسقاط حمل ہوا جس کے بعد جلد ہی تیسرا حمل ہوا اور وہ بھی ضائع ہوگیا۔

آمنہ ملک نے کہا کہ، تین اسقاط حمل کے بعد مجھے ایک خوبصورت بیٹی نصیب ہوئی اور میں دوسری بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش تھی، لوگ اب بھی بیٹے کی معجزانہ پیدائش کی دعائیں مانگ رہے تھے لیکن، میں بیٹی کی پیدائش پر بہت پرجوش تھی۔ آمنہ ملک نے یہ بھی کہا کہ ان کے شوہر نے ان سالوں میں انہیں کافی سپورٹ کیا۔

Amna Malik Experience Of Losing Children

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amna Malik Experience Of Losing Children and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amna Malik Experience Of Losing Children to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   19914 Views   |   06 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 September 2024)

مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ بچہ پیٹ میں ہی ۔۔ آمنہ ملک اپنے 3 اسقاط حمل کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ بچہ پیٹ میں ہی ۔۔ آمنہ ملک اپنے 3 اسقاط حمل کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھے پتہ ہی نہیں چلا کہ بچہ پیٹ میں ہی ۔۔ آمنہ ملک اپنے 3 اسقاط حمل کا بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔