گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی نکالتے ہیں ۔۔ دیکھیے اس شخص کا ہاتھ کس وجہ سے نہیں جلتا؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز نظر سے گزری ہوں گی جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، چاہے وہ کسی کا ہنر ہو یا پھر کوئی دردناک کہانی ہو۔
کے فوڈز ڈاٹ کام آج ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائے گی جو گرم کھولتے ہوئے تیل میں اپنے ہاتھ سے مچھلی نکال لیتا ہے۔

لاہور کی گوال منڈی کے مشہور مچھلی والے بابر حسین سجن لاہور بھر میں مشہور ہیں۔ بابر کی مچھلی کا ذائقہ اس حد تک مشہور ہے کہ پرویز مشرف سمیت کئی مشہور شخصیات ان کے ہاں مچھلی کا ذائقہ چکھنے آ چکے ہیں۔
بابر کے ہوٹل پر دور دور سے لوگ آتے ہیں اور ان کی مچھلی کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔ سوشل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے اس کاروبار سے وابسطہ ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ درود شریف اور حمد کے ساتھ ساتھ حضرت علی کی شان بھی بیان کرتے ہیں۔
لیکن ہر ایک شخص اس وقت حیرت زدہ رہ جاتا ہے جب بابر تلی ہوئی مچھلی کو اپنے ہاتھوں سے بنا کچھ پہنے گرم کھولتے ہوئے تیل سے نکالتے ہیں۔ بابر کے چہرے پر تکلیف نہیں ہوتی نا ہی وہ گرم تیل میں ہاتھ ڈالتے ہوئے ہچکچاتے ہیں۔ بابر کا کہنا ہے کہ میرے ہاتھ نہیں جلتے ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بابر نے کہا کہ یہ مجھ پر اللہ پاک کی کرم نوازش ہے۔ بابر کے بارے میں منفرد بات یہ بھی کہ وہ آل نبی ﷺ اور اولاد علی پر لکھا ہے۔ ان کا کلام کلام بابر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
بابر کہتے ہیں کہ مجھے پڑھائی کے ذریعے کلام لکھنے کا حوصلہ ملا ہے، اس پڑھائی کو وہ اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اس پڑھائی کی برکت اور کمال ہے جس کی وجہ سے میرے ہاتھوں کو کچھ نہیں ہوتا ہے۔ میں انہی ہاتھوں سے لکھتا ہوں۔

بابر گشتہ 24 برسوں سے مچھلی کے کاروبار سے وابسطہ ہیں۔ جبکہ یہ کاروبار ان کا خاندانی کاروبار ہے۔ ان کی تلی ہوئی مچھلی کی خاص بات یہ بھی ہے کہ بابر مچھلیاں تلنے کے لیے لکڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
بابر کہتے ہیں کہ میری والدہ کی عمر 116 سال ہے میں ان کی خدمت کرتا ہوں اور ان سے دعائیں لیتا ہوں۔

Garam Tail Main Hath Dal Kar Machli Nikalta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Garam Tail Main Hath Dal Kar Machli Nikalta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garam Tail Main Hath Dal Kar Machli Nikalta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   12630 Views   |   24 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی نکالتے ہیں ۔۔ دیکھیے اس شخص کا ہاتھ کس وجہ سے نہیں جلتا؟

گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی نکالتے ہیں ۔۔ دیکھیے اس شخص کا ہاتھ کس وجہ سے نہیں جلتا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرم تیل میں ہاتھ ڈال کر مچھلی نکالتے ہیں ۔۔ دیکھیے اس شخص کا ہاتھ کس وجہ سے نہیں جلتا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔