وہ ہمارا خون ہے اُسے کیسے چھوڑ دیں ۔۔ بہروز سبزواری سابقہ بہو سائرہ یوسف کو کیا نصیحت کرتے رہتے ہیں؟

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی طلاق اپنے وقت میں کافی متنازعہ رہی کیونکہ شہروز نے علیحدگی کے بعد جلد ہی صدف کنول کے ساتھ دوسری شادی کر لی تھی۔ جس کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سفینہ سمیت تمام بڑوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ چیزیں خراب نہ ہوں اور انکی پوتی نورے کے لیے اچھا ماحول بنا رہے، اور وہ اس سلسلے میں بہت اچھا توازن قائم کرنے میں کامیاب بھی رہے۔

وہیں دوسری طرف بہروز سبزواری اپنی سابقہ بہو سائرہ یوسف کے بہت قریب ہیں اور ان کے ساتھ اپنی بیٹی جیسا سلوک کرتے ہیں۔

حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایف ایچ ایم کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے سائرہ یوسف اور نورے (پوتی) کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ، سائرہ کے والد کافی بیمار ہیں اور وہ اکیلی اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتی ہے، ویسے بھی وہ بہت خیال رکھنے والی فطرت کی مالک ہے۔

بہروز نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، سائرہ بہت اچھی لڑکی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے خاندان کو ترجیح دیتی ہے، پر ہاں شہروز اور سائرہ کی آپس میں نہیں بن پائی، اور اس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے یہ ان کا آپسی معاملہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ، میں سائرہ کو ہمیشہ آگے بڑھنے اور زندگی میں آباد ہونے کا مشورہ دیتا ہے۔ میں اس سے کہتا ہوں کہ دیکھو شہروز نے بھی دوسری شادی کر لی ہے تم بھی اب اپنے بارے میں سوچو اور شادی کرلو، ہم ہر چیز میں تمھارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

پوتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، نورے ہمارا خون ہے اس سے بہت محبت کرتے ہیں اسے کیسے چھوڑ سکتے ہیں، وہ اور سائرہ ہمارا حصہ ہیں۔

Behroz Sabzwari Advice To Syra Yousuf

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Behroz Sabzwari Advice To Syra Yousuf and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Behroz Sabzwari Advice To Syra Yousuf to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1478 Views   |   05 Jun 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

وہ ہمارا خون ہے اُسے کیسے چھوڑ دیں ۔۔ بہروز سبزواری سابقہ بہو سائرہ یوسف کو کیا نصیحت کرتے رہتے ہیں؟

وہ ہمارا خون ہے اُسے کیسے چھوڑ دیں ۔۔ بہروز سبزواری سابقہ بہو سائرہ یوسف کو کیا نصیحت کرتے رہتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ وہ ہمارا خون ہے اُسے کیسے چھوڑ دیں ۔۔ بہروز سبزواری سابقہ بہو سائرہ یوسف کو کیا نصیحت کرتے رہتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔