کچے دودھ میں یہ چیز ملائی اور سارے بال خود ہی صاف.. ویکس کی تکلیف سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا آسان طریقہ

جسم پر اضافی بال صاف کرنے کے لئے زیادہ تر خواتین تھریڈنگ کا طریقہ اپناتی ہیں یا پھر ویکس کرتی ہیں. یہ دونوں طریقہ کار ہی انتہائی تکلیف دہ ہیں اور اگر پارلر سے کروائے جائیں تو ہر مہینے ہزاروں کا خرچہ الگ. تو ہم نے سوچا کیوں نہ اپنے قارئین کو ایسا طریقہ بتایا جائے جس میں ان کے پیسے بھی نہ خرچ ہوں اور بالوں کی صفائی کے ساتھ جلد بھی خوبصورت ہوجائے. تو آئیے شروع کرتے ہیں.

اس کے لئے ہمیں چاہیے حسب ضرورت چینی، کچا دودھ یا ابلا ہوا ہے تو بالائی ہٹا دیں (دودھ چینی کے حساب سے لیں)، آدھے لیموں کا رس (حساس یا دانوں والی جلد پر لیموں کا رس نہ ڈالیں)، شہد ایک چمچ اور پھٹکری کا پاؤڈر ایک چمچ اور ایک چائے کا چمچ کافی. ان تمام چیزوں کو مکس کر لیں لیکن چینی کو مکمل حل نہیں کرنا. اب ایک پین میں ان چیزوں کو دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گاڑھے شیرے کی شکل اختیار کر لے.

اس آمیزے کو جسم کے جس حصے پر بال صاف کرنے ہوں وہاں لیپ کر کے 15 سے 20 منٹ چھوڑ دیں. اس کے بعد موٹے کپڑے سے دبا کر لیپ کو اچھی طرح پونچھ دیں. لیپ کے ساتھ بال بھی اتر جائیں گے وہ بھی بنا کسی تکلیف کے.

اس گھریلو ویکس میں کسی قسم کا کیمیکل شامل نہیں اس لئے یہ جلد کو نقصان نہیں دیتا. قدرتی اجزاء کی وجہ سے یہ ویکس جلد کو اندر سے نکھارتا ہے. یہ ویکس مہینے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں تو بال قدرتی طور پر ختم ہونے لگیں گے.

Ghar Main Wax Bananay Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Ghar Main Wax Bananay Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Main Wax Bananay Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1407 Views   |   10 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

کچے دودھ میں یہ چیز ملائی اور سارے بال خود ہی صاف.. ویکس کی تکلیف سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا آسان طریقہ

کچے دودھ میں یہ چیز ملائی اور سارے بال خود ہی صاف.. ویکس کی تکلیف سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچے دودھ میں یہ چیز ملائی اور سارے بال خود ہی صاف.. ویکس کی تکلیف سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔