نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔۔ مرحوم کس بیماری میں مبتلا تھے؟

پاکستان کے معروف اداکار عابد کشمیری دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے، ان کی عمر 74 سال تھی۔ کچھ عرصے سے علیل رہنے والے عابد کشمیری نے ٹی وی، فلم اور اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں اپنی بے پناہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اہلِ خانہ کے مطابق، انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں ہیں۔ عابد کشمیری کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عابد کشمیری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کی۔ سوشل میڈیا پر موجود اطلاعات کے مطابق مرحوم اگرچہ کچھ عرصے سے قلیل تھے لیکن ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی جارہی ہے۔

عابد کشمیری کا فنی سفر بے مثال رہا۔ 1988 کی فلم 'بازار حسن' میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں 'جیتے ہیں شان سے' اور 'آہٹ' شامل ہیں۔

ٹی وی کے پردے پر بھی ان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ 'لوہاری گیٹ'، 'سورج کے ساتھ ساتھ'، 'تیسرا کنارہ' اور 'اپنے لوگ' جیسے ڈرامے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کی گواہی دیتے ہیں۔ خاص طور پر ڈرامہ 'سمندر' میں ان کا کردار 'گلو بادشاہ' آج بھی ناظرین کے دلوں میں زندہ ہے۔

پاکستانی شوبز کی تاریخ میں عابد کشمیری کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

Abid Kashmiri Died

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abid Kashmiri Died and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abid Kashmiri Died to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1111 Views   |   11 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔۔ مرحوم کس بیماری میں مبتلا تھے؟

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔۔ مرحوم کس بیماری میں مبتلا تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔۔ مرحوم کس بیماری میں مبتلا تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔