بچے کے سامنے مارا اور گالیاں دلوائیں۔۔ ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے اذیت ناک دنوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو رُلا دیا

Ducky Bhai Exposes Corrupt Officers And Family Support Amidst Difficult Times

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے بالآخر 100 دن کی خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کو ان دنوں کے اصل حالات سے آگاہ کردیا جن کے بارے میں ہر کوئی جاننے کو بے تاب تھا۔

طویل وقفے کے بعد ڈکی بھائی کی نئی یوٹیوب ویڈیو سامنے آتے ہی دیکھنے والوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔ مداح اس لمحے کے منتظر تھے کہ وہ خود زبان کھولیں اور پردے کے پیچھے چھپی حقیقت بتائیں۔

ویڈیو میں ڈکی بھائی نے پہلی بار کھل کر بتایا کہ "گیمبلنگ ایپس کیس" میں گرفتاری کے بعد ان پر کیا بیتتی رہی۔ بات کرتے ہوئے کئی مواقع پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور یہ اعتراف کیا کہ یہ چند مہینے اُن کی زندگی کے سب سے کٹھن اور تھکا دینے والے دن تھے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات، عوامی تنقید اور مسلسل تنہائی نے انہیں ذہنی طور پر ہلا کر رکھ دیا تھا۔ گھر لوٹنے کے بعد ہی انہیں دوبارہ سانس لینے جیسا سکون ملا۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے انہیں 23 دن تک ریمانڈ پر رکھا۔

ایف آئی اے افسر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈکی نے کہا، اگلے دن ایف آئی اے کے افسر سرفراز چوہدری مجھ سے ملنے آئے اور باقی اہلکاروں سے پوچھا، یہی ہے وہ لڑکا؟ اسے میرے کمرے میں لے آؤ۔

انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں کسی ایپلی کیشن کا کنٹری ہیڈ ہوں؟ میں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نہیں۔ اس پر وہ میری، میری ماں اور میرے خاندان کی بے عزتی کرنے لگے۔

انہوں نے پوچھا کہ میرے پاس اتنے پیسے کہاں سے آتے ہیں، تو میں نے بتایا کہ میں ایک بڑا یوٹیوبر ہوں۔ وہ بولے کہ میں بچوں کو خراب کر رہا ہوں۔ پھر پوچھا تمہارے والد کیا کرتے ہیں؟ میں نے کہا وہ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، یہ سنتے ہی وہ دوبارہ گالیوں پر اُتر آئے۔

پھر انہوں نے مجھے جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ وہ مسلسل مارتے رہے—مجھے یہ تک یاد نہیں کہ کتنی بار مارا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک بچے کو ویڈیو کال کی اور اس سے پوچھا کہ میں کون ہوں۔ بچے نے جواب دیا، ڈکی بھائی۔

افسر نے بچے کے سامنے مجھے تھپڑ مارا اور کہا، "یہ تمہارا فیورٹ ہے؟ اس کی حالت دیکھو، اسے فالو کرنا چھوڑ دو۔"

اس نے بچے سے مجھے گالیاں دینے کو بھی کہا، اور بچے نے دے دیں۔

یہ سب سناتے ہوئے ڈکی رونے لگے۔ انہوں نے کہا، میں نے تو پہلے آدھے گھنٹے میں ہر چیز صاف صاف بتا دی تھی ــــ موبائل، لیپ ٹاپ، پاس ورڈ—سب کچھ دے دیا تھا۔ اس کے باوجود مجھے مارا پیتا۔ یہ بات بتاتے ہوئے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کئی باتیں حقیقت سے دور تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاموش رہنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ قانونی کارروائی متاثر نہ ہو، اور اب جب تمام مراحل مکمل ہو چکے ہیں تو وہ اصل سچ اپنے مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے اپنے چاہنے والوں کو یقین دلایا کہ وہ ایک بار پھر پوری توانائی کے ساتھ کام پر واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں نئے جوش کے ساتھ بہتر، مختلف اور دلچسپ مواد بنانے والا ہوں۔

آخر میں انہوں نے کہنا تھا کہ حراست کا دور اُن کی زندگی کا سب سے تاریک وقت تھا — جہاں نیند نہ تھی، ذہن پرسکون نہ تھا اور مستقبل کا خوف ہر پل دل پر بھاری رہتا تھا۔

Ducky Bhai Exposes Corrupt Officers And Family Support Amidst Difficult Times

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ducky Bhai Exposes Corrupt Officers And Family Support Amidst Difficult Times and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ducky Bhai Exposes Corrupt Officers And Family Support Amidst Difficult Times to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   402 Views   |   07 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 December 2025)

بچے کے سامنے مارا اور گالیاں دلوائیں۔۔ ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے اذیت ناک دنوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو رُلا دیا

بچے کے سامنے مارا اور گالیاں دلوائیں۔۔ ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے اذیت ناک دنوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو رُلا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچے کے سامنے مارا اور گالیاں دلوائیں۔۔ ڈکی بھائی نے جیل میں گزارے اذیت ناک دنوں پر خاموشی توڑتے ہوئے مداحوں کو رُلا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts