جان کی بازی ہارنے والی ماں کا 5 ماہ کا بچہ یتیم ہوگیا ۔۔ ظالم ساس کا بہو کے ساتھ ایسا سلوک، جسے سن کر روح کانپ جائے

زمانہ کتنا ہی آگے کیوں نہ چلا جائے لوگوں کی جہالت کبھی ختم نہیں ہوگی ۔۔ آج کل سوشل میڈیا پر روز ایسے واقعات سامنے آتے ہیں جسے سن کر روح کانپ جاتی ہے کہ بھلا ایسا بھی کوئی کر سکتا ہے کیا۔

ایسا ہی ایک خوفناک اور لرزہ دینے والا واقعہ پچھلے دنوں لاہور میں پیش آیا، جہاں ایک ظالم ساس نے ہفتے کی شب اپنی بہو فضا پر مٹی کا تیل چھڑک کے اسے جلا دیا۔ نوجوان لڑکی زیر علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 4 دن بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئی، ساتھ ہی اس مظلوم ماں کا 5 ماہ کا بچہ ہے جو یہ بھی نہیں جانتا کہ وہ یتیم ہوچکا ہے۔

ساس نے نہ صرف بہو کو بلکہ اسکے 5 ماہ کے بچے کو بھی ساتھ جلانے کی کوشش کی جسے فضا نے بچا لیا اور خود جل گئی۔

لڑکی کی بہن کے مطابق، 20 دن پہلے لڑکی کے سسرال والوں سے صلح کروائی تھی، جس کے بعد وہ سسرال چلی گئی تھی۔ جبکہ والد کا کہنا تھا کہ، ساس اسے سکون سے کھانے پینے بھی نہیں دیتی تھی لیکن میری صبر کے ساتھ سب برداشت کر رہی تھی۔ والد نے بتایا کہ، حادثے کے بعد محلے کی ایک بچی نے مجھے بتایا کہ جلدی چلیں فضا کی حالت ٹھیک نہیں، جب میں اور اسکی ماں وہاں پہنچیں تو ہماری بچی پڑوس والوں کے دروازے پر جلی پڑی تھی اور ساس وہاں کھڑی اس سب کو ناٹک کہہ رہی تھی۔

لڑکی کے ہسپتال کے بیان کے مطابق، جب ساس نے اسے جلایا تو وہ پانی کیلیئے باتھ روم کی طرف دوڑی مگر گھر می پانی نہ تھا تو میں نکل کر پڑوس کی جانب بھاگی اور پھر ہوش نہ رہا۔

فضا کے شوہر نے بیان دیا کہ، میں اس وقت گھر میں موجود نہ تھا، لیکن اگر میری ماں نے واقعی ایسا کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہیئے، ان کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے اور میری بیوی کو انصاف ملنا چاہیئے۔

Zalim Saas Ne Bahu Ko Jala Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Zalim Saas Ne Bahu Ko Jala Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zalim Saas Ne Bahu Ko Jala Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   9519 Views   |   05 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جان کی بازی ہارنے والی ماں کا 5 ماہ کا بچہ یتیم ہوگیا ۔۔ ظالم ساس کا بہو کے ساتھ ایسا سلوک، جسے سن کر روح کانپ جائے

جان کی بازی ہارنے والی ماں کا 5 ماہ کا بچہ یتیم ہوگیا ۔۔ ظالم ساس کا بہو کے ساتھ ایسا سلوک، جسے سن کر روح کانپ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جان کی بازی ہارنے والی ماں کا 5 ماہ کا بچہ یتیم ہوگیا ۔۔ ظالم ساس کا بہو کے ساتھ ایسا سلوک، جسے سن کر روح کانپ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔