کھانا ہر انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ لیکن ہر کھانا ہر کسی کو پسند نہیں آتا۔ کچھ لوگ میٹھے کے شوقین ہوتے ہیں تو کچھ کو پیزا یا برگر بھی سپائسی فلیورڈ میں چاہیے ہوتا ہے۔
آج آپ کو کے فوڈز میں بتائیں گے پاکستانی اداکاراؤں کی پسند کے کھانے جو وہ کھانا بہت زیادہ پسند کرتی ہیں۔
سجل علی:
سجل علی نے پچھلے دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں: '' مجھے تو بھنڈی بہت پسند ہے، میں بھنڈی بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ مجھے اچار کے ساتھ پراٹھا کھانا بھی اچھا لگتا ہے۔''
ماہرہ خان:
ماہرہ خان کو ہر قسم کے چاول کھانے بہت پسند ہیں اور یہ بھی بریانی کی دیوانی ہیں۔ اکثر شوٹنگ کر دوران بھی یہ بریانی کھاتی نظر آتی ہیں۔
نیلم منیر:
نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ: '' مجھے پائے اور نہاری کھانا بہت پسند ہے، دیسی کھانے میں شوق سے کھاتی ہوں۔''
علیزے شاہ:
علیزے شاہ کو پیزا کھانا بہت پسند ہے، یہ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر زیادہ تر پیزا ہی شیئر کرتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی:
یمنیٰ زیدی کہتی ہیں: '' میں ناشتہ کافی کے بغیر نہیں کرتی اور کھانے میں زنگر، ڈونٹس وغیرہ پسند کرتی ہوں۔ گول گپے تو مجھے بے حد پسند ہیں۔"