سونے سے بھی زیادہ قیمتی مگر کیوں؟ جانیں دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ کون سا ہے اور اس کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق

دنیا میں بہت سی نایاب چیزیں موجود ہیں جو کم مقدار میں پائے جانے کی وجہ سے سونے کے بھاؤ بکتی ہیں، اور بہت کم لوگ ہی اسے خرید پاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مصالحہ بھی ہے جو عام افراد کی پہنچ سے کافی دور ہے، کیا آپ جانتے ہیں ہم کس قیمتی مصالحے کی بات کر رہے ہیں؟

اگر نہیں تو آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ہم بات کر رہے ہیں زعفران کی، جسے سرخ سونا بھی کہا جاتا ہے۔ اور اسکی معمولی سی مقدار بھی ذائقے پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔

یہ ایک نایاب مصالحہ ہے جو ارغوانی رنگ کے پھولوں سے حاصل ہوتا ہے اور دنیا کے مہنگے ترین مصالحوں کی فہرست میں نمبر ون پر آتا ہے۔

آپ جانتے ہیں زعفران اتنا مہنگا کیوں ہے؟

اس کی وجہ اس کو حاصل کرنے کا طریقہ کار ہے جو ایک سخت محنت کش مرحلہ ہے۔ زعفران کے باریک ریشے دراصل اس کے پھولوں سے نہایت ہی دھیان کے ساتھ ہاتھ کی مدد سے نکالے جاتے ہیں اور ہر پھول میں عموماً 3 ریشے ہوتے ہیں۔ اس حساب سے450 گرام زعفران حاصل کرنے کے لیے تقریباً 75 ہزار پھولوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ زعفران ہر جگہ نہیں اُگ سکتے بلکہ یہ پھول دنیا کے مخصوص حصوں میں ہی اگائے جا سکتے ہیں، اور وہ بھی سال میں چند ہفتوں کے لیے۔ اب تو آپ سمجھ ہی گئے ہونگے کہ یہ اتنی قیمتی کیوں ہیں۔

زعفران کو حتمی شکل دینے کا مرحلہ:

زعفران کو بہت احتیاط کے ساتھ رکھنا پڑتا ہے کیونکہ یہ بہت نازک ریشے ہوتے ہیں۔ پھر اسے بڑے برتن میں پھیلا دیا جاتا ہے اور کوئلے کو دہکا کر سست روی سے خشک کیا جاتا ہے۔ یہ بھی کافی وقت اور محنت طلب کام ہے۔

عام طور پر 450 گرام زعفران 2 ہزار سے 10 ہزار ڈالرز کے درمیان فروخت ہوتی ہے، جو کہ خالص ہوتی ہے۔

Most Expensive Spice In The World

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Most Expensive Spice In The World and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Most Expensive Spice In The World to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   968 Views   |   11 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 January 2025)

سونے سے بھی زیادہ قیمتی مگر کیوں؟ جانیں دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ کون سا ہے اور اس کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق

سونے سے بھی زیادہ قیمتی مگر کیوں؟ جانیں دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ کون سا ہے اور اس کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سونے سے بھی زیادہ قیمتی مگر کیوں؟ جانیں دنیا کا مہنگا ترین مصالحہ کون سا ہے اور اس کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔