خشک آلوبخارے کے جادوئی فوائد جو دل، جگر اور جِلد کے بڑے مسئلے دور کرے۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کا خاص طریقہ

آپ نے ڈاکٹروں کو اکثر یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ ہر موسم کا پھل کھائیں اور شفاء پائیں۔۔ کیوں؟ کیونکہ جو بھی پھل جس موسم میں پیدا ہوتا ہے اپنے ساتھ اس موسم کے مسائل کے لحاظ سے شفاء لاتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ سردی میں جتنا نزلہ زکام یا گرمی میں جتنی ڈی ہائیڈریشن ہوتی ہے ان موسموں کے پھلوں میں اتنی تاثیر ہوتی ہے کہ وہ آپ کو صحت دے سکیں۔ کچھ ایسا ہی ہے پیارا آلو بخارا جس کو مزے لے کر ہم سب ہی کھا لیتے ہیں لیکن اس کے بہترین فائدے سے ناواقف ہیں۔

آلو بخارا:

آج ہم بتا رہے ہیں آپ کو کہ آلو بُخارا آپ کی صحت کے لئے کتنا ضروری ہے۔ اس میں سوڈیئم، پوٹاشیئم، ڈائٹری فائبر، شوگر، وٹامن سے، ڈی، سی، اور کوبالمن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ہمارے لئے بہت فائدے مند ہے۔

فائدے:

٭ خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے۔
٭ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا۔
٭ یہ ہنی دباؤ کم کرنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد کرتا ہے۔
٭ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی یہ مفید ہے۔
٭ یہ دل اور جگر کے بڑے مسائل کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

٭ آلو بخارے کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں، سب سے پہلے تو یہی کہ آپ دھو کر کھائیں۔
٭ اس کا روزانہ ایک گلاس جوس پی لیں۔
٭ سلاد کے ساتھ آلو بخارے کو استعمال کریں۔
٭ آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح نہارمنہ کھالیں۔
٭ اس کی چائے پکا کر پی لیں، اور جن کو شوگر ہے وہ اس میں چینی کا استعمال نہ کریں۔

By Muniba  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4050 Views   |   01 Dec 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خشک آلوبخارے کے جادوئی فوائد جو دل، جگر اور جِلد کے بڑے مسئلے دور کرے۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کا خاص طریقہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خشک آلوبخارے کے جادوئی فوائد جو دل، جگر اور جِلد کے بڑے مسئلے دور کرے۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کا خاص طریقہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.