٭اجوائن دیسی کھانا ہضم کرتی ہے اور بھوک بڑھ جاتی ہے۔
٭ فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کرتی ہے۔
٭جگر کی اصلاح کرتی ہے اور اس کی سختی میں بے حد مفید ہے۔
٭پیشاب اور حیض کو جاری کرتی ہے۔
٭گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔
٭فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجرب ہے۔ جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے۔
٭دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لیے بہت مفید ہے۔
٭اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کر کے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
٭اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہا تھ پاﺅں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے۔
٭کالی کھانسی دور کر نے کے لیے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے صحت یابی ہوگی۔
٭پیٹ کے درد اور بدہضمی میں اجوائن اور نمک کی پھکی بنا کر کھانے سے شفا ہوتی ہے۔ تجربے میں آیا ہے کہ اس کی ایک خوراک ہی بہت فائدہ دیتی ہے۔
٭اس کا روزانہ استعمال بمقدار چھ ما شہ پانی کے ساتھ بدن میں چستی لاتا ہے۔
٭زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جاتا ہے اور زکام کا زور کافی حد تک کمزور ہو جاتا ہے۔
٭ہچکی کو روکنے کے لیے دیسی اجوائن کو آگ پر ڈال کر اگر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے ناک میں لیا جائے تو ہچکی فوراً بند ہو جاتی ہے۔
٭اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراً رک جاتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
٭اس کے کھانے سے کھٹی ڈکاریں آنا بند ہو جاتی ہیں۔
٭مرض برص و بہق میں دیگر نسخہ جات میں اجوائن کو شامل کرنے سے اس کی تاثیر بڑھ جاتی ہے۔ اور مرض جلدی ٹھیک ہو جاتا ہے۔
٭بند چوٹ والی جگہ پر اجوائن کو رگڑ کر شہد میں ملا کر لگانے سے اس جگہ کا منجمد خون جاری ہو جاتا ہے اور درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
٭بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صور ت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو فوراً آرام ہو جاتا ہے۔
٭پیچش کی صورت میں اجوائن تین ماشہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔
٭داد، پیچش اور چنبل میں اجوائن کی اگر مرہم بنا کر لگائی جائے تو چند روز میں فائدہ ہوتا ہے۔ اور پھر کبھی زندگی میں یہ تکلیف نہیں ہوتی۔ اس مرہم کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اجوائن چار تولہ، پھٹکری سفید ایک تولہ توتیائے سبز ایک تولہ، ان تمام چیزوں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیاہ ہو جائے۔ پھر مثل سرمہ کرکے ویزلین ملا کر مرہم تیار کر لیں۔