امرود پھل یا طاقت کا بیش بہا خزانہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد ضرور جانیں

پھل اور سبزیاں ہماری اچھی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں، ان کے بغیر ہماری غذا نامکمل ہوتی ہے کیونکہ اِن میں قُدرتی طور پر مختلف قسم کے معدنیات، وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہمارے جسم کو صحت مند بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایسا ہی قُدرتی فوائد سے بھرپور ایک پھل امرود بھی ہےجسے سردیوں کا پھل بھی کہا جاتا ہے، امرود دو قسم کا ہوتا ہے ایک اندر سے سفید اور دوسرا سرخ ہوتا ہے ۔ کچے امرود کا رنگ سبز اور پختہ امرود زرد سفیدی مائل اور خوشبودار ہوتا ہے ۔
امرود کھانے کے کُچھ حیرت انگیز فوائد ہیں جن سے بہت کم لوگ ہی واقف ہوں گے۔

امرود کے صحت سے متعلق فوائد:

امرود قوت ہاضمہ کو تقویت دیتا ہے ۔
اس کا کھانا مفرح ہوتا ہے ۔
کچا امرود قابض ہوتا ہے جبکہ پکا ہوا کھانے کے بعد ملین ہوتا ہے۔
دل کو طاقت دیتا ہے ۔
مالیخولیا اور ذہنی پریشانی کو دور کرتاہے ۔
امرود بھوک بڑھاتا ہے ۔
زکام اور بواسیر میں بے حد مفید ہے ۔
اس کے بیج پیٹ کے کیڑوں کے قاتل ہیں ۔
امرود کے پتے رگڑ کر پلانے سے دست کی بیماری ٹھیک ہوجاتی ہے ۔
اس کے پھولوں کا لیپ آنکھوں کے ورم کیلئے بے حد مفید ہوتا ہے ۔
امرود میں وٹامن اے اور سی کے علاوہ کیلشیم ، لوہااور فاسفورس ہوتے ہیں جو انسانی صحت میں بڑا اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
امرود کی چھال کا جوشاندہ بنا کر غرارے کرنے سے مسوڑھوں کی جملہ امراض ٹھیک ہوتی ہے ۔
امرود دماغ کو تر رکھتا ہے ۔
پھٹکری کے ہمراہ امرود کے پتوں کو رگڑ کر جوشاندہ تیار کرکے کلیاں کی جائیں تو دانتوں کے درد کو فوراًفائدہ ہوتا ہے ۔
امرود کے پتے رگڑ کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے جلن ختم ہوتی ہے اور چھالے نہیں بنتے ۔ متواتر استعمال سے جلد آرام آجاتا ہے ۔
امرود طبیعت کو نرم کرتاہے اور خون صاف کرتا ہے ۔ اس کے پھول رگڑ کر پینے سے (چھان کر) پتے کی پتھری ٹھیک ہوتی ہے بشرطیکہ مرض بڑھا ہوا نہ ہو۔
امرود کے خشک پتوں کا سفو ف زخموں کو خشک کرتا ہے ۔
اگر سر چکراتا رہتا ہوتو امرود کے تازہ پتے ایک تولہ لے کر انہیں ایک سیر پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور اس میں آدھ تولہ نمک ملا کر خالی پیٹ دن میں ایک یا دو دفعہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔
کھانسی اور نزلہ کو دور کرنے کے لیے آدھ کچا امرود جسے گدرا بھی کہتے ہیں گرم راکھ میں دباکر تھوڑی دیر کے بعد نکال کر صاف کرکے تھوڑا نمک ملا کر کھانے سے کھانسی اور نزلہ سے یقیناآرام ہوجاتا ہے ۔ امرود خون کی حدت کو دور کرتا ہے۔ مثانہ کی سوزش کو دور کرتا ہے ۔ نزلے کو روکنے کے لیے امرود کی نرم کونپلیں آٹے کے چھان کے ساتھ جوشاندہ بناکر تھوڑی چینی ملا کر پینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے
معدے کی تیزابیت کا دشمن : بلغم کو روکنے کے لیے امرود کے ساتھ اجوائن دیسی ملا کر کھانا مفید ہوتا ہے ۔امرود اور اجوائن دیسی ملا کر کھانے سے آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا، سرکا گھومنا بھی ٹھیک ہوجاتا ہے ۔ امرود کا زیادہ کھانا پیٹ میں ہوا پیدا کرتا ہے ۔ امرود پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے ۔ امرود معدے کی تیزابیت کا دشمن ہوتا ہے ۔
پیٹ کی بے شمار بیماریوں میں امرود کا استعمال مفید ہوتا ہے ۔ امرود خود ہاضم ہوتا ہے اور دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں مدددیتا ہے ۔ امرود کے استعمال سے آنتیں صاف ہوجاتی ہے ۔ جگر کا فعل امرود کھانے سے درست ہوجاتا ہے ۔ رات کو منہ میں پانی آنے کی شکایت بھی امرود کے مسلسل استعمال سے ٹھیک ہوجاتی ہے ۔
امرود کو کھانے کے بعد کھانا زیادہ بہتر ہضم ہوتا ہے مگر امرود کھانے کے بعد پانی کم از کم ایک گھنٹے بعد پیاجائے تو بہتر ہے ۔ پیٹ کا اپھارہ دور ہوتا ہے بشرطیکہ مقدار کے مطابق کھایاجائے ۔ بواسیری قبض کو دور کرتا ہے ۔ دائمی قبض دور کرنے کے لیے صبح ناشتے میں آدھ پاؤ سے تین پاؤ تک امرود کالی مرچ اور نمک چھڑک کر کھانا مفید ہے ۔ امرود کے بیج آنتوں میں رکے ہوئے زہریلے اجزاء کو خارج کرتے ہیں ۔
امرود کو صرف سونگھنا ہی متلی کو دور کرتا ہے ۔ منہ کی سوجن دور کرنے کے لیے امرود کے پتوں کو ایک سیر پانی میں جوش دے کر غرارے کرنا مفید ہے ۔ ہیضے والے کو امرود کے پتوں کا جوشاندہ پلانے سے قے اور دست بند ہوجاتے ہیں گردے کی پتھری کو توڑتا ہے ۔

Amrood Ke Beshbaha Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Amrood Ke Beshbaha Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Amrood Ke Beshbaha Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9602 Views   |   21 Dec 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

امرود پھل یا طاقت کا بیش بہا خزانہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد ضرور جانیں

امرود پھل یا طاقت کا بیش بہا خزانہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد ضرور جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ امرود پھل یا طاقت کا بیش بہا خزانہ ! اس میں پوشیدہ صحت کے حیران کن فوائد ضرور جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔