بالوں کے گِرنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے ضرورت سے زیادہ بال گرنے کی وجوہات اور اس کا علاج

ہم جب بھی بالوں میں کنگھی کرتے ہیں تو ہمارے بال ٹوٹتے ہیں چند بالوں کا گِرنا تو عام ہے مگر ضرورت سے زیادہ اگر بال جھڑیں تو یہ کوئی مزاق بات نہیں بلکہ اس پر فکر کرنے اور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایک شخص کے سر پر قریب 10000 بال ہوتے ہیں جن میں سے روزانہ 100 سے 125 بال روزانہ جھڑتے ہیں کیونکہ ان بالوں کی عمر زیادہ سے زیادہ 8 سال ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ جھڑک جاتے ہیں تو ان کی جگہ نئے بال اگتے ہیں۔
لیکن اگر آپ کے بال روزانہ 125 سے کئی زیادہ تعداد میں جھڑ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی بیماری، ذہنی دباؤ یا پھر کسی بالوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، ایسے میں آپ کو کیا کرنا چاہئے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی بنا ہزاروں روپے خرچ کیے با آسانی بالوں کو جھڑنے سے روک سکیں۔

• بالوں کو جھڑنے سے کیسے روکیں

بالوں کے گِرنے کی ایک سب سے بڑی اور اہم وجہ ہوتی ہے ذہنی دباؤ اگر آپ کے زہن میں مسلسل کچھ چل رہا ہے جو آپ کو پریشان کر رہا ہے اور آپ مستقل سوچ رہے ہیں تو یہی ذہنی دباؤ آپ کے بالوں کی نشونما کرنے والے ہارمونز کو خراب کرتا ہے اور یوں آپ کے بال گِرنے لگتے ہیں اس کئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اپنی زندگی سے ذہنی دباؤ کو ختم کریں۔
اس کے علاوہ زیتون، بادام اور سرسوں یا پھر ناریل کے تیل سے بالوں کا مساج کریں اس سے بھی بال جھڑنا کم ہوں گے، نیز یہ کہ اگر آپ آئرن کی کمی کا شکار ہیں تو اس وجہ سے بھی آپ کے بال گر سکتے ہیں اس کے لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں آئرن اور پروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوں۔

احتیاط کریں

• کوشش کریں کہ روزانہ کی بنیاد پر شیمپو نہ کریں۔
جتنا ہو سکے کم سے کم بالوں میں کیمیکل والی اشیاء لگائیں۔
ان پراڈکٹس کا استعمال نہ کریں جن میں وافر مقدار میں ہیوی کیمیکل استعمال کیا گیا ہو۔
روزانہ ورزش کریں کیونکہ ورزش بھی آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔
اور سب سے زیادہ ضروری ہے کہ روزانہ مکمل 8 گھنٹوں کی نیند لیں آپ کی مجموعی صحت کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔

Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girtay Balon Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   8136 Views   |   29 Jul 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

بالوں کے گِرنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے ضرورت سے زیادہ بال گرنے کی وجوہات اور اس کا علاج

بالوں کے گِرنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے ضرورت سے زیادہ بال گرنے کی وجوہات اور اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کے گِرنے کی وجہ سے پریشان ہیں؟ جانیئے ضرورت سے زیادہ بال گرنے کی وجوہات اور اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔