میں اپنے روکھے اور بے جان بالوں سے پریشان تھی پھر میں نے بالوں میں انڈہ اور دہی لگانا شروع کردیا، پھر میرے بالوں۔۔۔۔۔جانیں بالوں میں انڈہ اور دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟

پہلے میرے بال قدرتی طور پر بہت اچھے چمکدار اور مضبوط تھے مگر میں ان کا خیال نہیں رکھتی تھی اور نہ ہی ان میں آئل لگاتی تھی جس کی وجہ سے رفتہ رفتہ میرے بال خراب ہونے لگ گئے. .
جب بھی میری ملاقات میری نانی سے ہوتی وہ مجھے صرف ایک ہی بات بولتی رہتی تھیں اتنے خوبصورت بال تھے سارے فیشن کے چکر میں خراب کرلئے ، وقت پر ان کی قدر کرلیتی تو آج یوں روکھے سوکھے جھاڑو کے تنکوں جیسے بال نہ لئے گھومتی اب بھی وقت ہے لگا لو ان میں انڈہ دہی کچھ تو سدھر جائیں گےیہ سن کر مجھے اچھا نہیں لگتا تھا اور انڈے کا نام سن کر ذہن میں اس کی بو آنے لگتی تھی جوکہ ناگوار گزرتی تھی۔ .
ایک دن بارش میں نہانے کے بعد جب میں آئی تو بال خشک ہو کر بلکل خراب اور روکھے سے لگ رہے تھے اور جب کنگھی کی تو اتنے بال ٹوٹے کہ مجھے تشویش ہونے لگ گئی کہ کہیں میں گنجی ہی نہ ہوجاؤں۔اس وقت میں کچن میں گئی اور نانی کی بات یاد کرتے ہوئے ان کا بتایا ہواٹوٹکہ آزمانے کا سوچا۔ .

ٹوٹکہ:

• ایک پیالی میں ایک انڈہ توڑا اور اس میں چار چمچ دہی مکس کرکے اپنے بالوں میں اچھی طرح لگالی۔
• اس کو ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیا اور پھر سادے پانی سے سر دھو لیا۔
• اس عمل سے میرے بالوں میں بو ضرور آئی مگر شیمپو نہ کرنے کی وجہ سے وہ آئلی ہوگئے تھے اور کنگھی کرنے سے کچھ چمکدار سے لگ رہے تھے ۔
• اگلے دن میں نے جب بالوں میں شیمپو کیا تو میں نے واضح فرق محسوس کیا کہ میرے بالوں کا روکھا پن کسی حد تک کم ہوگیا اور بال اتنی آسانی سے سیدھے ہوگئے۔
• انڈہ دہی کو پہلی مرتبہ استعمال کرکے ہی میرے بالوں میں بہت فرق پڑا تھا جس کے بعد میں نے اسے ہفتے میں ایک مرتبہ بلاناغہ استعمال کرنا شروع کردیا۔
• ایک مہینے میں ہی مجھے لگا کہ نانی کا یہ نسخہ واقعی کارآمدہے جو میرے روکھے بالوں میں جان ڈال رہا ہے۔
• ہرہفتے تو میں یہ عمل لازمی دہراتی ہوں مگر جب بھی مجھے کسی تقریب میں جانا ہوتا ہے اس سے ایک دن پہلے میں بالوں میں انڈہ دہی لگالیتی ہوں تاکہ اگلے روز جب میں بالوں کو کنگھی کروں تو یہ نرم ملائم اور چمکدار نظرآئیں۔
آپ بھی اس ٹوٹکے کو ایک ماہ استعمال کرکے دیکھیں اگر اپ کو بھی فرق نظرآئے تو اس کااستعمال جاری رکھیں ۔ .

Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dry Balo Ko Sahi Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Misbah  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2533 Views   |   12 Mar 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Misbah is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Misbah is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

میں اپنے روکھے اور بے جان بالوں سے پریشان تھی پھر میں نے بالوں میں انڈہ اور دہی لگانا شروع کردیا، پھر میرے بالوں۔۔۔۔۔جانیں بالوں میں انڈہ اور دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟

میں اپنے روکھے اور بے جان بالوں سے پریشان تھی پھر میں نے بالوں میں انڈہ اور دہی لگانا شروع کردیا، پھر میرے بالوں۔۔۔۔۔جانیں بالوں میں انڈہ اور دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں اپنے روکھے اور بے جان بالوں سے پریشان تھی پھر میں نے بالوں میں انڈہ اور دہی لگانا شروع کردیا، پھر میرے بالوں۔۔۔۔۔جانیں بالوں میں انڈہ اور دہی ملا کر لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔