کہتے ہی حسن دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتا ہے لیکن ہم جس معاشرے میں رہتے یہاں حسن کی تعریف نکھری رنگت،بے داغ چہرہ اور ہموار جلد میں کہیں پنہاں ہے۔یہی وجہ ہے ہر ایک خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے اور یہ اس کا فطری حق بھی ہے۔چہرے پر جھریاں کئی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں ان میں نیند کی کمی،متوازن غذا کا نہ ہونا،اسٹریس اور سب سے بڑھ کر ڈھلتی عمر شامل ہے چہرے پر اگر جھریاں ہو تو انسان اپنی عمر سے کئی سال بڑا لگتا ہے کیا کوئی ایسا جادو ہے تو جو ان جھریوں کو غائب کر سکے اور جلد پر سے جواں نظر آئے تو اس کا جواب ہے جی ہاں،ڈاکٹر بتول نے بنایا ایک ایسا جادوئی سیرم جو چہرے کی جھریوں کو ایسے غائب کر دے جیسے وہ تھی ہی نہیں۔تو جانتے ہیں کہ یہ سیرم کس طرح تیار ہوتا ہے۔
جزاء:
انناس کا رس دو چائے کے چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کاچمچ
خشک دودھ ایک چائے کا چمچ
شہد ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے،گردن اورجہاں جھریاں زیادہ نمایاں ہو رہیں وہاں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں پہلے ہی استعمال سے واضح فرق محسوس ہو گا۔بہتر نتائج کے لئے اسے روز استعمال کریں۔