صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ

لیموں جو روزانہ کسی نہ کسی طرح کھانے، پینے اور دیگر بیوٹی ٹپس میں ہم سب ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں اس کی افادیت سے سب ہی واقف ہیں۔ لیموں بے شک روزانہ استعمال ہو یا نہ ہو لیکن ہر گھر میں موجود ضرور ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ لیموں وزن کم کرتا ہے یہ بات سب ہی جانتے ہیں لیکن آج سے پہلے شاید آپ نے یہ نہ سنا ہو کہ آدھا لیموں ہی وزن کم کرنے میں مفید ہے۔ چلیں آج جانیں کہ کیسے صرف آدھا لیموں ہمارے موٹاپے کو بائے بائے کرنے میں مدد دیتا ہے۔

لیموں میں ایسا کیا ہے؟
اس میں سڑک ایسڈ, وٹامن بی، اے اور سی، کیلشیم، فاسفورس اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لئے اس میں پیکٹن فائبر پایا جاتا ہے جو کہ ہمیں فٹ بھی رکھتا ہے اور تھکاوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

لیموں کا طریقہ استعمال:
• لیموں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھو لیں اور خشک کرلیں۔
• اب اس کو بیچ میں سے کاٹ کر دو پیس کرلیں۔
• آدھے لیموں کو آپ فریج میں رکھ دیں۔
• جبکہ آدھے لیموں کا رس نکالیں اور اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کرلیں۔
• اس کو اچھی طرح مکس کرکے صبح نہارمنہ یا دن میں کسی بھی وقت پی لیں۔
• اور اس کے چھلکے کو کچھ دیر منہ میں چبا لیں۔

یہ طریقہ روزانہ استعمال کریں کچھ ہی دنوں میں آپ کو خود فرق نظر آئے گا کہ کیسے یہ لیموں کا چھلکا اور رس دونوں وزن کم کرنے میں مفید ہیں۔

Lemon Se Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Lemon Se Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lemon Se Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   30253 Views   |   26 Oct 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ

صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف آدھا لیموں کرے موٹاپے کی چھٹی۔۔۔ مگر کیسے ؟ جانیں اس کے استعمال کا ایسا طریقہ جو بنائے آپ کو سلم اینڈ سمارٹ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔