کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ کرتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کی ہاضمے کے لیئے بنائی گئی بہترین چورن کی ترکیب، جو قبض کا مسئلہ بھی حل کرے

ہاضمے کا مسئلہ اکثر لوگوں کو رہتا ہے جس کی وجہ سے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد، مروڑ، بھاری پن، سینے میں جلن اور کھٹی ڈکاریں وغیرہ آتی ہیں جو کہ بے چین کردیتی ہیں۔ کچھ لوگ اس سے بچنے کیلیئے کھانے کے بعد چورن کا استعمال کرتے ہیں پر چونکہ وہ کافی کھٹی ہوتی ہے اسلیئے سب نہیں کرپاتے۔

اس مسئلے کے پیشِ نظر ڈاکٹر بلقیس شیخ نے ایک ہاضم چورن کے نام سے ایک ریمیڈی شئیر کی ہے جو نہ صرف کھٹائی اور گرم مصالحوں سے پاک ہوگا بلکہ آپ کے نظامِ ہضم کو بھی بہتر بنائے گا۔

ہاضم چورن بنانے کا طریقہ:

۔ سفید تل 50 گرام
۔ سونف 50 گرام
۔ سفید زیرہ 50 گرام
۔ بادام 50 گرام
۔ ثنا کے پتے 15 پتے
۔ منٹ کرسٹل/ سخت پودینہ 5 گرام
٭ فرائی پین میں ان تمام چیزوں کو علیحدہ علیحدہ روسٹ (بھون) کر لیں، تا کہ ان کے اندر موجود نمی ختم ہوجائے اور یہ ہلکے براؤن ہوجائیں۔
٭ اسکے بعد ان سب کو مکسر گرینڈر میں ڈال کر اسکا پاؤڈر بنا لیں اور ایک کانچ کی بوتل میں بھر کے رکھ دیں۔
٭ اب 1 چمچ چورن روزانہ کھانے کے بعد کھا لیں، چاہیں تو دہی میں ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں۔
٭ اس سے آپ کا ہاضمہ اچھا رہے گا اور پیٹ کے مسائل بھی دور ہوں گے۔

Hazmy Wala Churan By Dr.Bilquis

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hazmy Wala Churan By Dr.Bilquis and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hazmy Wala Churan By Dr.Bilquis to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3805 Views   |   08 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ کرتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کی ہاضمے کے لیئے بنائی گئی بہترین چورن کی ترکیب، جو قبض کا مسئلہ بھی حل کرے

کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ کرتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کی ہاضمے کے لیئے بنائی گئی بہترین چورن کی ترکیب، جو قبض کا مسئلہ بھی حل کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا ہضم ہونے میں مسئلہ کرتا ہے؟ جانیئے ڈاکٹر بلقیس شیخ کی ہاضمے کے لیئے بنائی گئی بہترین چورن کی ترکیب، جو قبض کا مسئلہ بھی حل کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔