ڈرامے باز، ڈرامہ میں آگئی۔۔ ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کی شوبز میں انٹری! صارفین چیخ اُٹھے

Samiya Hijab Becomes An Actress

سوشل میڈیا کی معروف انفلوئنسر سمیعہ حجاب ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں مگر اس بار وجہ ان کی اداکاری ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے ہی گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت قومی سطح پر موضوعِ بحث بن گیا جب اسلام آباد میں ایک اور انفلوئنسر ثنا یوسف کو اسی طرح نشانہ بنایا گیا اور جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اغوا کی اس ہولناک کوشش کے بعد سمیعہ حجاب ہر بڑے نیوز چینل اور ٹاک شوز میں نظر آئیں اور انہوں نے کھل کر اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے خلاف ڈٹ کر کارروائی کریں گی جو انہیں مسلسل ہراساں کر رہا تھا۔ لیکن معاملہ حیران کن موڑ اس وقت اختیار کر گیا جب سمیعہ نے آخرکار مبینہ ملزم کو معاف کر دیا۔ یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ وہ شخص دراصل سمیعہ کا سابق منگیتر تھا۔ عدالت کے باہر صلح کے بعد سمیعہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور نتیجے میں انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا۔ اس معاہدے کے بعد سے انہوں نے سوشل میڈیا پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیعہ حجاب صرف ایک انفلوئنسر ہی نہیں بلکہ اداکارہ بھی ہیں۔ وہ گرین ٹی وی کے ڈرامہ دیارِ یارمیں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جہاں وہ مہینور حیدر کے کردار کی دوست کے روپ میں نظر آئیں۔ ڈرامے میں میکال ذوالفقار اور زاویار نعمان اعجاز جیسے بڑے فنکار بھی شامل ہیں۔ کئی ناظرین نے اسکرین پر سمیعہ کو دیکھتے ہی پہچان لیا۔

انٹرنیٹ صارفین نے بھی فوری ردِعمل دیا۔ کسی نے لکھا، "یہ تو وہی ٹک ٹاکر ہے ناں، اب ایکٹنگ میں آگئی؟" ایک اور نے کہا، "اچھا تو یہ ڈراموں میں آنا چاہتی تھی۔" جبکہ کسی نے حیرت سے تبصرہ کیا، "واہ، اب یہ اداکاری بھی کر رہی ہیں۔" کچھ نے طنز کے تیر چلائے، "ڈرامے میں آنے سے پہلے ڈرامے بازی کی گئی۔"

سمیعہ حجاب کی زندگی کے یہ حیران کن موڑ اب بھی مداحوں کے لیے موضوعِ بحث ہیں، اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ کب دوبارہ منظرعام پر آئیں گی۔

Samiya Hijab Becomes An Actress

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Samiya Hijab Becomes An Actress and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Samiya Hijab Becomes An Actress to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   776 Views   |   22 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 September 2025)

ڈرامے باز، ڈرامہ میں آگئی۔۔ ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کی شوبز میں انٹری! صارفین چیخ اُٹھے

ڈرامے باز، ڈرامہ میں آگئی۔۔ ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کی شوبز میں انٹری! صارفین چیخ اُٹھے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈرامے باز، ڈرامہ میں آگئی۔۔ ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کی شوبز میں انٹری! صارفین چیخ اُٹھے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts