صحت مند اور پُر کشش جِلد کے لئے چند حیرت انگیز اور آزمودہ نسخے اپنائیں اور خوبصورتی میں کریں اضافہ تاکہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے

گھریلو ٹپس سے بہتر جِلد کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے بہترین اور کچھ بھی نہیں، آلو، پپیتے سے لے کر لیموں تک خوبصورتی کے لئے گھریلو نسخے ہی سب کے لئے آسان اور سستا کچھ نہیں ہوگا۔
کیونکہ اس طرح کے گھریلو نسخوں کے لئے آپ کو آپ کے باورچی خانے سے ہی بہت سی چیزیں با آسانی مل جاتی ہیں جن کو استعمال کر کے آپ اپنی جلد کے کئی مسائل کو حل کر سکتے ہیں، اور کر سکتے ہیں اپنی خوبصورتی میں بھرپور اضافہ۔
صحت مند اور خوبصورت جِلد کے لئے چند نسخے

آلو لگائیں

آلو جلد کو نکھارنے کے لئے بہت بہترین ہے، آدھا کچا آلو پیس کر اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں، پھر دیکھیں اس کے ایک مرتبہ کے استعمال سے ہی کیسے آپ کا چہرہ نکھر جائے گا، اس کے استعمال سے نہ صرف چہرے پر نکھار آئے گا بلکہ آپ کے آنکھوں کے گرد موجود گہرے ہلکے بھی ختم ہو جائیں گے، اس لئے اس نسخے کا روزانہ استعمال کریں اور اس کے حیرت انگیز فوائد خود دیکھیں۔

شہد اور دار چینی

ایسی خواتین و مرد جن کو چہرے پر بہت زیادہ دانے اور داغ دھبوں کا سامنا ہو وہ چہرے پر روزانہ پسی ہوئی دار چینی اور شہد کا ماسک لگائیں اس سے ان کے دانے دور ہوں گے دانوں کے بیکٹیریا دور ہوں گے اور ساتھ ہی ان کے نشانات بھی ختم ہوں گے، اس کے بعد چہرہ دھو کر چہرے پر تازہ ایلوویرا جیل لگانے سے جلد نکھرے گی نرم و ملائم ہو گی اور مسام صاف ہوں گے۔

ہلدی کا کمال

ہلدی کے فوائد ہم آپ کو اکثر و بیشتر بتاتے رہتے ہیں یہ درد وغیرہ میں آرام کے ساتھ ساتھ چہرےکو ترو تازہ بنانے اور نکھارنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے، اس میں بھرپور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سیپٹکس موجود ہوتے ہیں جو جلد کے لئے بے حد فائدے مند ہیں، اگر آپ کے چہرے پر کسی قسم کے نشانات ہیں تو اس کو دور کرنے کے لئے ہلدی میں لیموں شامل کر کے چہرے پر اس کا ماسک لگائیں، اور اگر دھوپ کی وجہ سے چہرہ کالا ہو گیا ہے تو اس کے لئے ہلدی میں لیموں اور دہی شامل کریں پھر یہ پیسٹ لگائیں اور بس دیکھیں اس کا کمال۔

دودھ اور شہد

چہرے کے لئے دودھ کے استعمال سے بہتر کیا ہو سکتا ہے ایسے لوگ جن کی جلد حساس ہے اور کوئی بھی کیمیکل والی چیز استعمال کرنے سے فوری اس کا ری ایکشن ہو جاتا ہے وہ دودھ میں شہد ملا کر ایک بوتل میں بھر کر رکھ لیں اور اسے فیس واش کے طور پر استعمال کریں، نکھار آئے گا، جلد نرم و ملائم ہوگی دانے دور ہوں گے۔

ٹی ٹری آئل کا استعمال

آپ کے لئے ہر عمر میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو موسچرائز لازمی کریں، چاہے کچھ بھی ہو چہرے کو ہمیشہ جوان رکھنے کے لئے ہر موسم میں موسچرائز کرنا چاہیئے اس کے لئے ٹی ٹری آئل کا استعمال بہترین ہے، یہ چہرے کی بناوٹ، جلد کی صفائی اور مسام کو بند کرنے میں مدد گار ہے۔

گلاب کا عرق

چہرے پر آپ چاہے جو بھی کریں کچھ بھی استعمال کریں لیکن آخر میں اس پر ٹونر کا استعمال کرنا نہ بھولیں، آپ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ٹونر لازمی نہیں کہ کسی بڑی کمپنی کا اور مہنگا کیمیکل والا خرید کر ہی استعمال کرنا ہے آپ گلاب کا تیل یا پھر گلاب کے عرق کو چہرے پر چھڑک سکتے ہیں اس سے بہتر اور قدرت ٹونر شاید ہی کوئی ہوگا۔

Sehat Mand Aur Khubsoorat Jild Ke Liye

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Sehat Mand Aur Khubsoorat Jild Ke Liye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sehat Mand Aur Khubsoorat Jild Ke Liye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8108 Views   |   11 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

صحت مند اور پُر کشش جِلد کے لئے چند حیرت انگیز اور آزمودہ نسخے اپنائیں اور خوبصورتی میں کریں اضافہ تاکہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے

صحت مند اور پُر کشش جِلد کے لئے چند حیرت انگیز اور آزمودہ نسخے اپنائیں اور خوبصورتی میں کریں اضافہ تاکہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صحت مند اور پُر کشش جِلد کے لئے چند حیرت انگیز اور آزمودہ نسخے اپنائیں اور خوبصورتی میں کریں اضافہ تاکہ جو دیکھے دیکھتا ہی رہ جائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔