اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی شادی میں زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ دیکھیں یہ 7 مشہور لوگ اپنی شادی والے دن کیسے لگ رہے تھے؟

لڑکا یا لڑکی کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس خاص دن پر سب سے اچھے اور منفرد لگیں۔یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ان مشہور شخصیات کی شادی کی اندیکھی تصاویر لے کر آئے ہیں جسے دیکھ کر آپ چونک جائیں گے، آئیے دیکھتے ہیں۔

انیل کپور:

میشہ جوان نظر آنے والے اداکار انیل کپور دل کے بھی بہت اچھے انسان ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کی شادی کی یہ تصویر ہے جس میں وہ زمین پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی بھی زمین پر ہی بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ شادی کے بعد شوہر کے ہر سکھ دکھ میں ساتھ دینا بیوی کا فرض سمجھا جاتا ہے۔ بہرحال آپکو یہ بتاتے چلیں کہ یہ ان کی شادی کی کسی رسم کی تصویر ہے۔

نعمان اعجاز:

ملک کے سینئر اور مایانا ز اداکار نعمان اعجاز جو ہمیشہ ہی جوان اور خوبصورت نظر آتے ہیں یہ اپنی شادی میں بھی انتہا درجے کے حسین لگ رہے تھے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اپنی شادی کے وقت بہت خوش تھے۔

تصاویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات والے دن انہوں نے شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی اور ولیمے پر پینٹ کوٹ، اس موقعے پر وہ بہت خوشی سے اپنی اہلیہ کی جانب دیکھ رہے تھے۔

عاطف اسلم:

ملک کے بہترین گلوکار عاطف اسلم بھی اپنی شادی میں کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ ان کی یہ تصویر مہندی کی تقریب کی معلوم ہوتی ہے جس میں یہ اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور اس موقعے پر بلوچی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اس تقریب میں یہ خوبصورت جیکٹ، پگڑی اور ساتھ میں نفیس سی شلوار قمیض پہنے نظر آ رہے ہیں۔

اجے دیوگن:

اجے دیوگن نے مشہور اداکارہ کاجل سے شادی کی اور اس وقت یہ جوڑا خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔ اسی طرح یہ اپنی شادی کی تقریب میں بھی بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

بارات والے دن اجے نے خوبصورت شیروانی پہنے اور تلوار پکڑے کاجل کے گھر آئے۔ اور اداکارہ کاجل بھی اپنے علاقے کے روایتی لباس میں نظر آئیں۔ پھر ہندو رسم و رواج کے مطابق یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

حرا مانی:

اداکارہ حرا مانی کو کون نہیں جانتا۔ یہ ملک کی وہ اداکارہ ہیں جو جس ڈرامے میں ہوں وہ کامیاب ہوتا ہی ہے۔ اور آج جیسے یہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی نظر آتی ہیں بالکل اسی طرح یہ اپنے شادی پر بھی بہت خوش نظر آئے۔

ان کے شوہر مانی نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور لال رنگ کا کلا پہن رکھا تھا جبکہ حرا نے لال رنگ کے عروسی جوڑا پہنا۔

انیل کپور کے بھائی سنجے کپور:

یہ بھی فلمی دنیا میں آئے تو سہی مگر اپنے بھائی جتنا مقام حاصل نہیں کر سکے۔ مگر دکھنے میں یہ بھی کسی سے کم نہیں۔ سنجے کپور کی شادی بھی بہت اچھے طریقے سے ہوئی۔ یہ شروع سے ہی بہت شریف ہیں۔

انہوں نے اپنی شادی میں سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی تھی واضح رہے کہ ان کی یہ تصویر شادی کی رسموں کے دوران کھینچی گئی تھی۔

جواد احمد:

گلوکار جواد احمد کو آج پوری دنیا جانتی ہے لیکن شاید ان کے مداح نے ان کی زندگی کے سب سے بڑے لمحے کو دیکھا نہیں ہوگا یعنی کہ یہ اپنی شادی میں کیسے دکھ رہے تھے۔ یہ اپنی شادی میں نہایت ہی خوبصورت لگ رہے تھے۔ اس موقعے پر انہوں نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا تھا۔

Shadi Mein Zameen Per Beth Gay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Mein Zameen Per Beth Gay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Mein Zameen Per Beth Gay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   6799 Views   |   30 Sep 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی شادی میں زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ دیکھیں یہ 7 مشہور لوگ اپنی شادی والے دن کیسے لگ رہے تھے؟

اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی شادی میں زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ دیکھیں یہ 7 مشہور لوگ اپنی شادی والے دن کیسے لگ رہے تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنی بڑی شخصیت ہو کر بھی شادی میں زمین پر بیٹھ گئے ۔۔ دیکھیں یہ 7 مشہور لوگ اپنی شادی والے دن کیسے لگ رہے تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔