دودھ سے نہانے والا بچہ ! دنیا کا یہ امیر ترین بچہ کون ہے جس کی چُسنی بھی سونے کی ہے؟

بچوں کی صحت اور ان کو بہترین زندگی دینے کا خواب ہر ماں باپ دیکھتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جن کا یہ خواب پورا ہوتا ہے اور ان کے بچے شاہانہ زندگی گزارتے ہیں۔

برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں موجود یہ خوبصورت سا بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ یہ کسی شہزادے سے کم آسائشیں نہیں رکھتا۔ اس امر ترین بچے کا نام جریم اکرم ہے جس کی والدہ قیصے اکرم ہیں۔ جریم کی والدہ نے ان کے لئے خصوصی طور پر ٹھوس سونے سے بنی چسنی بنوائی ہے جو وہ استعمال کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں والدہ اپنے بیٹے کو روزانہ شہد اور دودھ سے نہلاتی ہیں تاکہ بچے کو خالص چیزوں سے پاک کیا جائے اور پھر یہ صاف ستھرے منرل واٹر سے بھی نہاتا ہے اور مہنگے برانڈڈ کپڑے پہنتا ہے۔ جسے ایک مرتبہ پہنانے کے بعد والدہ کسی ضرورتمند کو دے دیتی ہے۔

اس سال کرسمس پر والدہ کا اپنے بیٹے کو 100 مختلف تحفے دینے کا ارادہ ہے جن میں سے کچھ تحفے جریم کو دیئے جاچکے ہیں۔ ان تحائف کی قیمت لگ بھگ 2500 برطانوی پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔ قیصے اور ان کے شوہر اپنے بیٹے کو ایک شاہانہ زندگی دینا چاہتی ہیں اور اس کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ پہلے انہوں نے بیٹے جریم کے لیے ڈیزائنر چُسنی بنوائی جو ٹھوس سونے پر مشتمل ہے اور ایک ہزار پونڈ سے زائد کی قیمت ادا کی تھی۔ 33 سالہ والدہ نے بچے کے لیے پوری دنیا کی نعمتوں کا ڈھیر لگا دیا ہے، اس سال جریم اپنے والدین کے ساتھ کینری جزائر کی سیر کرے گا اور لگژری ٹرین میں طویل فاصلہ بھی طے کرے گا۔ اور گھر میں کرسمس کا قیمتی 7 فٹ طویل درخت بھی لگایا جائے گا۔ حال ہی میں چھوٹے جریم کے لیے بربری مہنگے ترین برانڈ کے قیمتی ٹریک سوٹ بھی خریدے گئے ہیں۔ جن کی قیمت 3483 پاؤنڈ میں ادا کی گئی ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3166 Views   |   08 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ سے نہانے والا بچہ ! دنیا کا یہ امیر ترین بچہ کون ہے جس کی چُسنی بھی سونے کی ہے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ سے نہانے والا بچہ ! دنیا کا یہ امیر ترین بچہ کون ہے جس کی چُسنی بھی سونے کی ہے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.