آپ نے غور کیا ہوگا کہ مہنگے ہوٹلوں کے سالن کا مصالحہ بہت کریمی سا ہوتا ہے. نہ ہی کوئی چھلکا منہ میں آتا ہے نہ ہی الگ سے پیاز یا ٹماٹر کے ریشے نظر آتے ہیں. مشہور شیف اعجاز انصاری نے سالن کے مصالحے کو کریمی اور مکھن جیسا نرم بنانے کا وہ راز بتایا ہے جس سے آپ بھی اپنے کھانے کا لطف دوبالا کرسکتے ہیں.
سب سے پہلے پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں. ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر پیاز ڈال دیں. آدھا چمچ نمک ڈال کر پیاز کو ہلکا سنہرا کر لیں. دوسری طرف دیسی ادرک لہسن چھیل کر اسے تازہ تازہ پیس لیں اور پیاز کے ساتھ اتنا فرائی کریں کہ سنہرا رنگ آجائے. ٹماٹر کو چھیل کر باریک کاٹ لیں دوسری طرف ایک پین میں ایک گلاس پانی گرم کر لیں. ٹماٹر کو پیاز میں ڈال دیں ساتھ ہی آدھے سے کم پیالی گرم پانی پیاز میں ڈال کر پین کی آنچ دھیمی کر دیں اور اوپر ڈھکن لگا دیں.
3 منٹ اس مصالحے کو پکانے کے بعد اس میں حسب ذائقہ پسی نرچ، نمک اور ہلدی ڈال دیں. دہی شامل کرنی ہو تو پھینٹ کر ڈال دیں.
یہ بنیادی مصالحہ ہر طرح کی سبزی اور سالن میں استعمال ہوسکتا ہے. اسے بنا کر لمبے عرصے تک فریز بھی کیا جاسکتا ہے. کریمی مکھن جیسا مصالحہ ہر کھانے کا الگ ہی چٹپٹا ذائقہ دے گا.
Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Salan Ka Massala Makhan Jaisa Narm Banaen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salan Ka Massala Makhan Jaisa Narm Banaen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے
سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔