کھانے پینے کی چیزوں کو ہماری صحت پر سب سے زیادہ اثر پڑتا ہے، اور بیماریوں میں اگر دواؤں کے ساتھ غذاؤں پر انحصار رکھا جائے تو جسم کو بہت زیادہ طاقت ملتی ہے۔ ایسے میں کے-فوڈ آج کو ایک ایسے پھل کے بارے میں بتانے جا رہا ہے جو آپ کو بڑی بیماریوں س بچانے میں مدد دیتا ہے۔ املتاس: املتاس جامن کے پودے کی طرح ہوتا ہے، مگر اس کا رنگ لیموں کی طرح پیلا ہوتا ہے۔
فائدے:
٭ فالج کے مریض روزانہ اس کو ایک گلاس نیم گرم پانی میں بھگو کر پیئیں اس سے ان کے جسم کے سن ہونے والے حصے جن میں خون کی فراہمی رک جاتی ہے، وہ تمام متحرک ہو جاتے اور خون کی شریانیں مضبوط ہونے لگتی ہیں۔
٭ پیٹ کی خرابی میں املتاس کا پاؤڈر گرم پانی سے بھانکنیں، اس سے پیٹ کی چربی بھی پگھل جائے گی اور اضافی غذا کا اخراج بھی آسانی سے ہو جائے گا۔
٭ ٹائیفائیڈ میں املتاس کے پتوں کو گھ میں رکھنے سے مریض کی طبیعت جلدی ہی بہتر ہونے لگتی ہے۔
٭ کھانسی ہو یا نزلہ زکام املتاس آئے آپ کے کام، تو جب بھی آپ کو ہلکا بخار آ جائے یا زکام اس کو لازمی کریں استعمال اور دواؤں کے خرچے سے بھی بچ جائیں۔
٭ بچوں کو ابکائیاں آتی ہیں تو املتاس کے پتوں کو ان کے قریب رکھیں، یہ ان کے نظامِ ہاضمہ اور تنفس کی بحالی کا کام کرتا ہے۔
استعمالات:
٭ املتاس کو دھو کر خشک کرکے گھی میں بھونیں اور اس کو بلینڈر کرکے اس میں چینی کو ڈالیں اور پکائیں، املتاس کا مربع تیار ہے، اس کو روزانہ ایک چمچ کھائیں، جسمانی دردوں سے جان چھڑائیں۔
٭ اس کو ابال کر بلینڈر میں ڈالیں ، املتاس کا جوس تیار ہے، یہ آپ کے جسم کو تازگی بخشے گا اور آپ کو طاقت دے گا۔
فالج کے مریض:
فالج کے مریض املتاس کو ابال کر دودھ میں پکائیں اور اس میں ایک انجیر شامل کرلیں، 15 منٹ پکانے کے بعد اس کو روزانہ رات سونے سے قبل کھائیں، اس سے ان کے جسم کو بہت طاقت ملتی ہے۔