آج کل بالوں کا گرنا ہر ایک کے لئے عام مسئلہ بن چکا ہے جس سے تقریباً ہر دوسرا فرد پریشان نظر آتا ہے اور سردیوں میں تو بہت زیادہ بال گرتے ہیں جس کی وجہ موسم میں نمی نہ ہونا بھی ہے۔ بالوں کے ماہرینِ کے مطابق:
'' روزانہ کی بنیاد پر اگر 60 بال (چھوٹے ہوں یا بڑے ) گرتے ہیں تو یہ ایک قدرتی ہے لیکن اگر بالوں کی گرنے کی تعداد 100 یا اس سے زائد تو پھر یقیناً اس کا تعلق بالوں کی جڑیں مضبوط نہ ہونا ہے۔''
آج کے-فوڈز سے جانیئے بالوں کے 3 بڑے مسائل کا آسان حل چھپا ہے صرف 4 سے 6 نیم کے پتوں میں۔
نیم سے فائدہ کیوں؟
نیم میں سیلیلوز، ہیمی سیلیلوز، لیگنن، بیٹا سیٹوسٹیرول، سائیکلیوکالینول، میتھالینیوسیلورٹینول، ہائیڈرولیسز ییلڈز، ایل-ارابینوز، ایل-فیوکوز، ڈی-گیلاکٹوز اور ڈی- گلوکورونک ایسڈز جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالوں کی جڑوں میں جا کر ان کے فولیکلز کو مضبوط اور ان میں آکسیجن کی بھرپور مقدار کو فراہم کرتے ہیں۔
مسائل اور ٹپس:
٭ گرتے بال:
اگر آپ کے بال بہت گر رہے ہیں تو:
۔ نیم کے 6 سے 7 پتیوں کو ایک رات قبل پانی میں بھگو کر سوجائیں۔
۔ صبح اس پانی میں ایک چمچ کلونجی پاؤڈر مکس کرکے20 منٹ کے لئے بالوں میں لگائیں۔
۔ اور پتیوں کو پیس لیں۔
۔ پھر اس چورے کو ایک انڈے میں مکس کریں اور بالوں میں 15 منٹ کے لئے لگائیں۔
- اب بال دھو لیں۔ ہفتے میں 2 مرتبہ اس ٹپ کو استعمال کریں اور گرتے بالوں کو روکیں۔
٭ خشکی:
خشکی کے لئے اس ٹپ کو ہفتے میں 2 بار استعمال کریں:
- ایک چمچ نیم کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کریں۔
- اس پیسٹ کو بالوں میں 20 منٹ کے لئے لگائیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں۔
٭ جوئیں:
بالوں میں جوئیں پڑگئی ہیں تو:
۔ ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں ایک چمچ نیم کا پاؤڈر اور دو چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔
- اس پیسٹ کو بالوں میں آدھا گھنٹہ لگا کر چھوڑ دیں۔
- اس سے بالوں کی جوئیں بھی مر جائیں گی اور بالوں میں دورانِ خون بھی بہتر ہو جائے گا۔
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.