سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، کچھ تو ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں بزرگ خاتون ایک اور بزرگ خاتون کو کچھ دے رہی ہیں۔
رہن سہن اور شکل و صورت سے چینی معلوم ہونے والی یہ خواتین اپنی عمر کے آخری حصے میں ہیں، لیکن دیکھنے والوں کو اُس وقت حیرت ہوئی جب معلوم ہوا کہ ان دونوں خواتین کے درمیان ماں بیٹی کا رشتہ ہے۔

107 سالہ ماں اپنی 84 سالہ بیٹی سے محبت کا اظہار کر رہی ہے، اسی محبت کے اظہار کے طور پر ماں بیٹی کو ٹافی دے رہی ہے۔
اگرچہ بیٹی کی بزرگ ہی ہے، تاہم ماں کے مقابلے میں قدر کم ہے۔ جس کا اندازہ بیٹی کی مسکراہٹ اور خوشی سے لگایا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔