کیا آپ سردی میں بچے کی کھانسی اور سینے کی جکڑن سے پریشان رہتی ہیں تو آزمائیں یہ چند آسان اور مفید گھریلوٹوٹکے

سردیوں کی آمد آمد ہے اور سرد ہوائی چلنا شروع ہو گئی ہیں ایسے میں سب ہی اس متاثر ہوتے ہیں،لیکن بچوں میں اس کی شدت قدرے زیادہ پائی جاتی اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت کم ہو تی ہے اور کسی بھی موسم میں جلد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان میں کھانسی اور سینے کی جکڑن زیادہ ہوتی ہے جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بچوں کے ان ہی مسائل کے لئے یہاں چند بہترین گھریلو علاج پیش کیے جارہیں ہیں جو انہیں ان تمام بیماریوں سے نہ صرف بچائیں گے بلکہ اگر یہ ہو بھی جائیں تو فوری آرام پہنچائیں گے۔

کھانسی کے لئے

اجزاء:

سرسوں کا تیل آدھا کپ
اجوائن آدھا سے ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

تیل کو گرم کر کے اس میں اجوائن ڈال کر اتنا پکائیں کہ اس میں ابال آنے لگے اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں۔اگر بچے کو بخار نہیں ہے صرف کھانسی ہے اور سانس جیسے کیفیت ہو رہی ہے تو اس تیل کو گرم کر کے اس کے چند قطرے سینے اور پسلیوں پر رات سوتے وقت لگائیں، کھانسی جاتی رہے گی، کھانسی کے ساتھ اگر بخار بھی ہے تو اس تیل کے استعمال سے گریز گریں کیونکہ اس تیل کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور یہ بخار کو مزید بڑھا دے گا۔

سینے کی جکڑن کے لئے

اجزاء:

سرسوں کا تیل ایک چائے کا چمچ
ہینگ چٹکی بھر

ترکیب:

سرسوں کے تیل کو گرم کریں اوراس میں ہینگ ڈال اچھی ہلائیں تاکہ وہ بگھل کر تیل میں یک جاں ہو جائے،اب اسے ٹھنڈا کر لیں۔رات میں بچے کے سینے پر اس تیل کی مالش کریں اور پان کا پتہ ہلکا سا گرم کر کے اس کے سینے پر ململ کے کپڑے سے باندھ دیں،آرام آجائے گا۔

سردی سے بچانے کے لئے

پانی دو کپ
کالی مرچ چار عدد
سرسوں کے بیج ایک چوتھائی چمچ
ادرک چھوٹا سا ٹکڑا

ترکیب:

پانی کو گر م کریں اس میں کالی مرچ،سرسوں کے بیج اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پکائیں،اب اسے چھان کر اس میں شہد ملا کر دن میں ایک بار بچے کو دیں،اگر بچے یہ نہیں پیتے تو آپ یخنی بنائیں اور اس میں ادرک،سروں اور کالی مرچ اور دارچینی ڈال کر تیار کریں اور پوری سردی بچوں کو دیں وہ سردی سے بچے رہیں گے۔ اگر بچے بہت چھوٹے ہیں اور یہ سب نہیں لے سکتے تو صرف کرنا یہ ہے کہ ان تینوں اجزاء یعنی ایک چائے کا چمچ کالی مرچ ایک چائے کا چمچ سرسوں کے بیج اور ادرک کو ایک ململ کے کپڑے میں باندھ کر بچوں کے سو نگھائیں اس طرح ان کی ناک بند نہیں ہوگی اور وہ سردی کے اثرات سے بچے رہیں گے۔

Sardi Main Bachon Ki Khansi Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Bachon Ki Khansi Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Bachon Ki Khansi Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5929 Views   |   13 Feb 2022
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کیا آپ سردی میں بچے کی کھانسی اور سینے کی جکڑن سے پریشان رہتی ہیں تو آزمائیں یہ چند آسان اور مفید گھریلوٹوٹکے

کیا آپ سردی میں بچے کی کھانسی اور سینے کی جکڑن سے پریشان رہتی ہیں تو آزمائیں یہ چند آسان اور مفید گھریلوٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ سردی میں بچے کی کھانسی اور سینے کی جکڑن سے پریشان رہتی ہیں تو آزمائیں یہ چند آسان اور مفید گھریلوٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔