مائیگرین کم کرنے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو فوری آرام دیں

آدھے سر کا درد انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ ہوتا ہے اور آسانی سے نہیں جاتا۔ مائیگرین میں سر درد کے ساتھ الٹی اور روشنی سے حساسیت وغیرہ کی علامات بھی ظاہر ہوتی ہیں۔ جن لوگوں کو مائیگرین کا مسئلہ ہوتا ہے وہ اس تکلیف کو اکثر جھیل بھی نہیں پاتے اور رونے لگتے ہیں اس لئے اس آرٹیکل میں کچھ آسان گھریلو ٹوٹکے بتائے جائیں گے جن سے آدھے سر درد سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے لیکن اس سے پہلے چند وہ عوامل جان لیں جو اس درد کو جگانے کی وجہ بنتے ہیں۔

1- موسم کی تبدیلی: تیز ہواؤں اور سرد، خشک موسم میں کچھ لوگوں کو سر درد کی شکایت ہوتی ہے۔
2- نیند کا مسئلہ: نیند میں کمی اور 8 گھنٹے کی مکمل نیند نہ لینا بھی مائیگرین جگانے کا سبب ہے۔
3- فوڈ الرجی: مخصوص غذاؤں جیسے کہ فاسٹ فوڈ، سافٹ ڈرنک یا پنیر کھانے سے کچھ لوگوں کو مئیگرین کا مسئلہ ہوتا ہے۔
4- کیفین: ہلکی پھلکی کافی سے سر درد کم ہوتا ہے البتہ بہت زیادہ چائے یا کافی پینے سے سر درد بڑھتا ہے
5- اسٹریس: ہر مرض کی طرح مائیگرین کی بھی بڑی وجہ اسٹریس ہوتا ہے ۔

آدھے سر کا درد کم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

ان سادہ اور آسان ٹوٹکوں کو آزما کر سر درد کو کم کریں

1- ادرک کی چائے

ادرک سر درد سے نجات کے لیے ایک بہترین چیز ہے جو سر میں جانے والی خون کی شریانوں کی سوجن کو کم کرکے سردرد سے نجات دیتی ہے۔ ادرک کے تین ٹکڑوں کو دو کپ پانی میں ڈال کر آدھے گھنٹے تک ڈھک کر رکھیں اور پھر اسے چائے کی شکل میں تیار کرکے استعمال کرلیں۔

2- پانی میں مسٹرڈ پاؤڈرملا کر پیر ڈبولیں

پاؤں میں گردش کرتا خون اکثر سر کی شریانوں میں خون کا بہاؤ کم کردیتا ہے اس لئے ایک باتھ ٹب میں نیم گرم پانی میں مسٹرڈ پاؤڈر ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے پاؤں ٹب میں ڈبو دیں تاکہ خون کی گردش معمول پر آجائے

3- پانی پئیں

شدید سر درد کی ایک وجہ پانی کی کمی بھی ہوتی ہے۔ سارے دن کی مصروفیات میں لوگوں کو پانی پینا یاد نہیں رہتا تو اگر آپ کو اچانک سر میں درد اٹھا ہے تو ایک سے دو گلاس پانی پیئیں تاکہ جسم میں پانی کی کمی دور ہوسکے

Migrine Se Nijat Pane Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migrine Se Nijat Pane Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migrine Se Nijat Pane Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Urooj Nasir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5030 Views   |   24 Oct 2021
About the Author:

Urooj Nasir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Urooj Nasir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مائیگرین کم کرنے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو فوری آرام دیں

مائیگرین کم کرنے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو فوری آرام دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مائیگرین کم کرنے میں مددگار آسان گھریلو ٹوٹکے جو آپ کو فوری آرام دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔