لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے.. امیر نہیں شریف مرد سے شادی کرنا چاہتی تھی! غنا علی نے شوہر کی سابقہ بیوی کے بارے میں نیا انکشاف کر ڈالا

"مجھے ایسے مرد سے شادی نہیں کرنی تھی جس کے ایک ہاتھ میں شراب ہو اور دوسرے ہاتھ سے سگریٹ پی رہا ہو، مجھے شریف آدمی سے شادی کرنی تھی جس کو گھر، بیوی اور بچے چاہیے اور الحمداللہ میں آج بھی اپنے فیصلے سے مطمئن اور خوش ہوں۔"

یہ کہنا ہے اداکارہ غنا علی کا جنھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شوہر اور نجی زندگی سے متعلق کئی باتیں کیں. غنا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر معمول سی نوکری کرتے ہیں، ان کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے ہے، ان پر لگائے تمام الزامات جھوٹے ہیں. انھوں نے دولت نہیں صرف شرافت دیکھ کر عمیر گلزار سے شادی کی تھی۔

غنا کہتی ہیں کہ شریف مردوں کی بہت کمی ہے، آج کل خوبصورتی مل جائے گی، لیکن اگر شرافت نہیں ہوگی تو سکون بھی نہیں ملے گا، ایسی خوبصورتی کو کوڑے دان میں ڈال دینا چاہیے، شریف آدمی سب سے بہترین ہوتےہیں۔‘

غنا علی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی سوچ ہوتی ہے کہ انہیں شادی کے لیے ہینڈسم اور امیر آدمی چاہیے لیکن لڑکیوں کو اپنے دماغ خراب نہیں کرنے چاہئیں. اللہ پر یقین رکھیں، زندگی میں وقت کے ساتھ ساتھ پیسا بھی آجاتا ہے. ’میں اللہ سے دعا کرتی تھیں کہ میری شادی ہوجائے کیونکہ میں اکیلے نہیں رہنا چاہتی تھی۔"

غنا علی نے بتایا کہ لوگوں نے انھیں گولڈ ڈگر کہا اور شوہر کی پہلی شادی توڑنے کا الزام بھی لگایا جبکہ ان کی شادی پہلے ہی ٹوٹ چکی تھی اور شوہر کی پہلی اہلیہ بھی اب زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں.

غنا علی نے کہا کہ والد وکیل بنانا چاہتے تھے اور وہ بھی اپنی بیٹی سے یہی کہیں گی کہ پہلے تعلیم مکمل کرو پھر جو جی چاہے کرو. شادی کے بعد ان کی زندگی میں بہت ٹھہراؤ آگیا ہے جو پہلے نہیں تھا۔

Ghina Ali Interview About Her Husband And Married Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghina Ali Interview About Her Husband And Married Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghina Ali Interview About Her Husband And Married Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1319 Views   |   14 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے.. امیر نہیں شریف مرد سے شادی کرنا چاہتی تھی! غنا علی نے شوہر کی سابقہ بیوی کے بارے میں نیا انکشاف کر ڈالا

لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے.. امیر نہیں شریف مرد سے شادی کرنا چاہتی تھی! غنا علی نے شوہر کی سابقہ بیوی کے بارے میں نیا انکشاف کر ڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لڑکیوں کو اپنا دماغ خراب نہیں کرنا چاہیے.. امیر نہیں شریف مرد سے شادی کرنا چاہتی تھی! غنا علی نے شوہر کی سابقہ بیوی کے بارے میں نیا انکشاف کر ڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔