چہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

فریکلز کو عام زبان میں چھائیاں کہا جاتا ہے جو خصوصاً چہرے پر نمودار ہو کر اچھے بھلے حسن کو خراب کر دیتی ہیں۔ چہرے پرچھائیوں کے نمودار ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ جن میں زیادہ تر بازاری آئلی چیزوں کا کثرت سے استعمال کرنا ہے.اس کے ساتھ ساتھ وٹامن سی اور ای کی کمی کی وجہ سے یہ چھائیاں نمودار ہوتی ہیں۔
جلد پر چھائیاں یا سیاہ دھبے رونما ہونے لگیں تو سب سے پہلے تو ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔ اگر اندرونی طور پر سب ٹھیک ہو تو اس سے نجات پانے کا طریقہ معلوم کیا جائے۔
طبی علاج کے علاوہ گھریلو ٹوٹکوں سے بھی چھائیوں کا علاج کیا جاسکتا ہے

گھریلو ٹوٹکے
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے اور چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبے جو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس بلیچ کا کام کرتا ہے۔


تازہ لیموں کا رس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔
دس سے پندرہ منٹوں تک لگا رہنے دیں۔
پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
دن میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دھرائیں۔
چند ہی دنوں میں چھائیوں کا علاج ہوتا نظر آئے گا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم 3 مہینے تک ضرور استعمال کریں۔

آدھ لیموں کے رس میں ڈیڑھ چمچ چینی شامل کرکے چھائیوں پر لگائیں۔
ہفتہ میں کم از کم دو بار یہ نسخہ استعمال کریں۔

حساس جلد والی خواتین آدھ کپ دودھ میں ایک لیموں کا رس شامل کرکے پھینٹ لیں، پھر چھائیوں والی جگہ پر لگاکر خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب خشک ہو جائے تو ٹشو یا کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں اور کوئی اچھا سا موئسچرائزر استعمال کریں۔ یہ عمل خصوصا حساس جلد والوں کے لیے ہے۔

کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔ روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehre Ki Chaiyan Door Karne Kay Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   43622 Views   |   01 Sep 2023
About the Author:

Aqib shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

چہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کی ضدی چھائیاں ختم کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔