Removing Brown Aging Marks

Anti Aging Marks Removing Tips in Urdu

وقت گزرنے کے ساتھ انسان کے ہاتھ کی جلد پر جھریاں تو پڑتی ہی ہیں لیکن ساتھ اس طرح کے نشانات بننے لگتے ہیں ۔ آئیے آپ کو ان نشانا ت کو صاف کرنے کے لئے آسان قدرتی طریقے بتاتے ہیں ۔
سیب کا سرکہ :
اس میں الفاہائیڈروایسڈز پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے جلد پر اس طرح کے نشانات کو صاف کرنے میں مد د ملتی ہے ۔ جلد پر لگا کر بیس منٹ تک اسے خشک ہونے دیں ۔ ابتداء میں تھوڑی سی چبھن ہوگی لیکن کچھ دنوں میں یہ ختم ہو جائے گی ۔ چونکہ سیب کاسرکہ خشک تاثیر رکھتا ہے لہذا اسے لگانے سے پہلے اس میں زیتون کا تیل ملا لیں ۔
لیموں :
اس میں بلیچنگ خصوصیات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے جلد پر موجود دھبے صاف ہو جاتے ہیں ۔ جہاں سے دھبے صاف کرنے ہوں وہاں لیموں کاٹ کر رگڑیں ۔ خیال رکھیں کہ ایسا کرنے کے فوری بعد باہر نہ جائیں ورنہ اس جگہ کی جلد سیاہ ہوجائے گی ۔
پیاز :
اس میں اینٹی سیپٹک خصوصیات کی وجہ سے پیاز بھی جلد پر موجود بڑھاپے کے نشانات کو صاف کرنے میں مددگار ہوتا ہے ۔ پیاز کو کاٹ کر اسے جلد پر رگڑیں اور اس میں سے نکلنے والے رس کوجلد میں جذب ہونے دیں ۔ آپ چاہیں تو پیاز کا رس نکال کر اس میں چند قطرے شہد ملائیں اور اسے جلد پر لگا کر بیس منٹ انتظار کریں ۔

Find how to remove aging marks and spots with household products (in Urdu).

As we age up, our hands, skin and other body parts start getting aging marks. Other than wrinkles, these aging spots make skin even uglier. These spots can appear on hands, neck, chest, shoulder and many other body parts.

Let's explore easy tips and tricks to remove aging spots with basic household products.

By Aqib Shahzad    |    In Tips and Totkay   |    0 Comments    |    19890 Views    |    07 Aug 2017

Comments/Ask Question

Read Blog about Removing Brown Aging Marks and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Removing Brown Aging Marks) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.