بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات

بیکنگ سوڈا ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے اور اکثر کھانوں کی تیاری کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ سفید پاوڈر شخصت کو پرکشش، پیروں کی بو سے نجات اور بالوں کی صفائی جیسے کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بیکنگ کے سوڈا کچھ فوائد کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بالوں کی صفائی
بالوں میں اکثر کچرا جمع ہوجاتا ہے جو کہ دھونے کے بعد بھی پوری طرح صاف نہیں ہوتا، اس کے لیے بیکنگ سوڈا ایک آسان ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا اپنے شیمپو میں ملائیں، پھر سر کو عام معمول کی طرح دھولیں۔ آپ کو اپنے بال صاف، چمکدار اور پہلے کے مقابلے میں بنانا آسان لگے گا۔

چہرے کی صفائی
ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو ایک چمچ خام شہد میں ملائیں، اس مکسچر کا چہرے پر نرمی سے مساج کریں اور دو منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے دھولیں۔

بیکنگ سوڈا کیل مہاسوں سے نجات کا سستا ترین ذریعہ ہے، اسے پانی میں ملا کر ایک گاڑھا پیسٹ بنالیں، اس کے بعد کان کی صفائی والی سلائی یا کیو ٹپ کو استعمال کرکے اس پیسٹ کو کیل مہاسوں پر لگائیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔

پیروں کی بو سے نجات
اگر پیروں سے بو اٹھ رہی ہے یا تھکاوٹ کے باعث انگلیاں درد کررہی ہیں تو اپنے پیروں کو ٹھنڈے پانی سے بھرے کسی برتن میں ڈال دیں اور اس پر کچھ مقدار میں بیکنگ سوڈا چھڑک کر پندرہ سے بیس منٹ تک ڈوبا رہنے دیں۔ پھر پیروں کو دھو کر خشک کرلیں، اس سے پیروں کی بو بھی دور ہوجائے گی اور پیروں میں تکلیف ہے تو اس کی شدت میں بھی کمی آجائے گی۔

Baking Soda Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baking Soda Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baking Soda Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   16506 Views   |   02 May 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات

بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیکنگ سوڈا کے حیرت انگیز کمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔