سبزی اور گوشت دونوں کے فائدے اپنی اپنی جگہ بے مثال ہیں کیونکہ یہ قدرت کے خزانوں سے مالا مال ہوتے ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ ممکن نہیں اگر وہ تازہ ہیں تو، لیکن اگر آپ ان میں سے ایک کو مکمل طور پر چھوڑ دیں تو اس سے آپ کی صحت پر گہرا اثر پڑسکتا ہے۔ جیسا کہ کچھ لوگ اپنی صحت کے لیے ایسا کرتے ہیں، جب کہ کچھ اخلاقی وجوہات کی بنا پر گوشت کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔
آج ہم بات کریں گے کہ، اگر آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں تو اس سے آپ کے جسم پر کیا رد عمل ظاہر ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق:
امریکا کے تحقیقی ماہرین نے گوشت کھانے کے بے شمار فوائد تلاش کرتے ہوئے صرف سبزیاں استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔
تحقیق کے بعد ماہرین نے رپورٹ میں بتایا کہ، سبزی خوری کے کافی زیادہ نقصان ہیں، سبزی کا مستقل استعمال انسان کو ڈپریشن (دماغی مریض) بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے بعض لوگ خودکشی تک کرلیتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ، اس کے برعکس وہ لوگ جو خوراک میں گوشت استعمال کرتے ہیں اُن کی ذہنی صحت بہتر رہتی ہے اور وہ مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں۔
گوشت چھوڑنے کے نتیجے میں جسم پر ہونے والے اثرات:
اکثر لوگوں کی گوشت چھوڑنے کی وجہ مختلف ہوتی ہے جیسے کہ، وزن کم کرنا، دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنا، تیزابیت وغیرہ۔ پر ڈرحقیقت گوشت کا اعتدال میں استعمال آپ کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہے۔
تھکاوٹ اور کمزوری:
اگر آپ اپنی خوراک سے گوشت نکال دیں تو آپ تھکاوٹ اور کمزوری محسوس کر سکتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ پروٹین اور آئرن کا ایک اہم ذریعہ کھو رہے ہیں، یہ دونوں آپ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ جسم دوسرے کھانوں کے مقابلے میں گوشت سے زیادہ آئرن جذب کرتا ہے، آپ اسے سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک، میتھی وغیرہ یا پھر دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔
بالوں کا گرنا:
جب آپ کو باقاعدگی سے زنک حاصل نہیں ہوتا ہے، تو یہ آپ کے بالوں کو متاثر کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ طویل مدت میں بالوں کے گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر آپ گوشت کھانا بند کرتے ہیں، تو یہ آپ کے بالوں کو گہرا نقصان پہنچا سکتا ہے۔
بار بار بھوک لگنا:
جب آپ اچانک گوشت کھانا بند کر دیتے ہیں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کا پیٹ کسی بھی چیز سے نہ بھرے آپ جتنا بھی کھا لیں لیکن سیر محسوس نہیں کریں گے۔ اور اس چکر میں آپ اسنیکس وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں گے۔
پیٹ میں درد:
سبزیاں کھانے سے آپ کی آنتیں ٹھیک رہتی ہیں، لیکن اچانک خوراک سے گوشت کو نکال کر کسی اور چیز سے تبدیل کر لینا آپ کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کے نظام کو پریشان کر سکتا ہے۔ جب آپ اپنی خوراک میں تبدیلی کرتے ہیں اور ایسی غذائیں کھانا شروع کر دیتے ہیں جو آپ کی عادت سے مختلف ہوتی ہیں، تو یہ پیٹ میں درد اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gosht Na Khane Waly Hoshyar Ho Jayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Na Khane Waly Hoshyar Ho Jayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.