سب کو کھانا کھلاتی ہے پر خود نہیں کھا سکتی ۔۔ خاتون شیف 8 سال سے کون سی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکر ادا کریں گے

تندرستی ہزار نعمت ہے۔۔ یہ جملہ آپ بچپن سے سنتے آرہے ہوں گے، لیکن اس جملے کا اصل مطلب صرف وہی جان سکتا ہے جو اس سے محروم ہو۔ آج ہم کھاتے پیتے ہیں، کھلی فضا میں سانس لیتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں اسلیئے ہمیں یہ سب ایک عام بات لگتی ہے، لیکن جو شخص ایسا نہیں کرسکتا اس سے پوچھیں یہ کتنی بڑی نعمت ہے؟

ایسی ہی ایک کہانی برطانیہ سے تعلق رکھنے والی شیف کی ہے۔ جو پچھلے 8 سالوں سے لوگوں کو تو مزے مزے کے کھانے بنا کر کھلا رہی ہے مگر خود کھانے سے محروم ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، 31 سالہ شیف لوریٹا ہارمس کو 2015 میں"ایہلرز ڈینلوس سنڈروم" نامی ایک نایاب سنڈروم کی تشخیص ہوئی، جس کے باعث ان کا کھانا ہضم نہیں ہو پاتا تھا۔

خاتون کھانا کیسے کھاتی ہیں پھر؟

اس بیماری کے باعث خاتون نے 8 سالوں سے منہ سے کوئی بھی کھانا نہیں کھایا اور اس دوران انہیں ایک فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے کھانا کھلایا جاتا ہے جسے وہ 18 گھنٹے پہنتی ہیں۔

یہ ٹیوب کیسے کام کرتی ہے؟

خاتون شیف نکا کہنا تھا کہ، ٹیوب ڈالنے سے پہلے ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ، فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے غذا ایک تھیلے سے براہ راست سینے میں سوراخ کے ذریعے معدے کی نالی میں جائے بغیر میرے خون میں جاسکتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں دوبارہ کبھی کھانا منہ سے کھانا نہیں کھا سکوں گی۔

بہادر خاتون اس بیماری کا مقابلہ کیسے کر رہی ہیں؟

انسان اگر چاہے تو ہر مشکل کا سامنا ہمت سے کرسکتا ہے، لوریٹا نے بھی ایسا ہی کیا انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی بیماری اور حالت کو اپنے شوق کے سامنے کھڑا نہیں ہونے دیا۔

لوریٹا کھانا چکھ نہیں سکتیں اسلیئے وہ اپنے سونگھنے کے احساس کو استعمال کرتے ہوئے کھانے بنا کر اپنے گھر والوں اور دوستوں کو کھلاتی ہیں۔ اور ساتھ ہی اپنے بنائے ہوئے کھانوں کو خوبصورتی سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی ہیں۔

Chef Kon C Bemari Mein Mubtala Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chef Kon C Bemari Mein Mubtala Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chef Kon C Bemari Mein Mubtala Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1618 Views   |   22 Jul 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سب کو کھانا کھلاتی ہے پر خود نہیں کھا سکتی ۔۔ خاتون شیف 8 سال سے کون سی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکر ادا کریں گے

سب کو کھانا کھلاتی ہے پر خود نہیں کھا سکتی ۔۔ خاتون شیف 8 سال سے کون سی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکر ادا کریں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب کو کھانا کھلاتی ہے پر خود نہیں کھا سکتی ۔۔ خاتون شیف 8 سال سے کون سی انوکھی بیماری میں مبتلا ہے؟ جان کر آپ اپنی صحت پر شکر ادا کریں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔