بالوں کی نشونما کے لئے دارچینی کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے وہ طریقہ جو دے آپ کو لمبے اور گھنے بال

دارچینی ایک خوشبو دار جڑی بوٹی ہے جس کو کھانوں میں گرم مصالحے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے یہ صحت کے لیے جتنی فائدے مند ہے بالوں کی نشونما اور مسائل کے علاج میں بھی مدد کر سکتی ہے کئی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی بالوں کے گرنے کو کنٹرول کر سکتی ہے اور بالوں کے مسائل کو ممکنہ طور پر کم کر سکتی ہے۔

بالوں کی نشونما کے لئے دارچینی کا استعمال

• بالوں کے گرنے کو روکے

دارچینی پر کی گئی کئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دارچینی بالوں کے گرنے کو کنٹرول کرتی ہے اور بالوں کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

• اینٹی مائکروبیل اور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات

دار چینی قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس میں موجود اینٹی مائیکروبئیل خصوصیات سر کی جڑوں میں اور بالوں میں ہونے والے انفیکشنز کو روکتی ہے۔

• بالوں کی کثافت، لمبائی اور نشوونما کو بہتر بنائے

دارچینی اسنشئیل آئل کے استعمال سے سر میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے یہ خون کی نالیوں کو صاف کر کے ان میں خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور یوں بالوں کو بھی لمبا اور گھنا کر دیتی ہے۔

• بالوں کو پہنچنے والے نقصانات کو روکتی ہے

دارچینی میں موجود اینٹی بیکٹریل، اینٹی انفلامیٹری، اینٹی فنگل اور اینٹی مائیکروبئیل خصوصیات بالوں کو پہنچنے والے نقصانات کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، یہ سر کی جلد میں سوزش اور بالوں میں موجود خشکی کا خاتمہ کرتی ہے اور بالوں کی نشونما کو یقینی بناتی ہے۔

جوؤں کا خاتمہ

اگر دارچینی کے تیل کو شیمپو میں ملا کر استعمال کیا جائے اور اس سے بال دھوئے جائیں تو سر سے جوؤں اور لیکھوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

دارچینی کا تیل بنانے کا طریقہ

• اجزاء

دارچینی پاوڈر: 250 گرام
زیتون کا تیل: 1 لیٹر

• ترکیب

ایک پین میں زیتون کا تیل ڈالیں اور اس میں دارچینی پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور نارمل آنچ پر پکائیں، اسے جب دار چینی کی خوشبو پھیلنے لگے اور تیل گرم ہو جائے تو اسے ہلکی آنچ یعنی دم پر 5 منٹ چھوڑ دیں، اس کے بعد چولہا بند کر دیں اور تیل ٹھنڈا ہونے دیں، اب جب یہ تیل ٹھنڈا ہو جائے تو اسے کسی بوتل میں بھر لیں اور اس کا بالوں میں استعمال کریں۔

Dar Cheni Se Bal Barhane Ke Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dar Cheni Se Bal Barhane Ke Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dar Cheni Se Bal Barhane Ke Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7807 Views   |   27 Oct 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بالوں کی نشونما کے لئے دارچینی کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے وہ طریقہ جو دے آپ کو لمبے اور گھنے بال

بالوں کی نشونما کے لئے دارچینی کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے وہ طریقہ جو دے آپ کو لمبے اور گھنے بال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بالوں کی نشونما کے لئے دارچینی کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے؟ جانیئے وہ طریقہ جو دے آپ کو لمبے اور گھنے بال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔